Information on China's Corona Vaccine Saudi Arabia 490

پی آئی اے کا طیارہ نئی ویکسن لیکر اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد: (سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ ) کورونا ویکسین کی قلت کو دور کرنے کیلئے 15 لاکھ نئی ویکسن کی خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں.پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے ویکسین لیکر اسلام آباد پہنچ گیا.
این سی او سی کے مطابق “سائنو ویک” ویکسین صوبوں کو فراہم کی جائے گی،اگلے ہفتے مزید 20 سے 30 لاکھ خوراکوں کی کھیپ پہنچے گی.چین نے پاکستان کو ویکسین کی مسلسل سپلائی یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کیے ہیں،ویکسین کو وفاقی اکائیوں تک پہنچانے کے تمام اقدامات کیے گئے ہیں.
قبل ازیں کورونا ویکسین کی قلت سے شہری پریشان دکھائی دیئے،سندھ بھر میں آج ویکسینیشن سینٹرز بند ہیں،پنجاب میں ہفتہ وار چھٹی ہے.وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں قوم کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ 15 لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچ جائے گی.وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے روزانہ 3 لاکھ 32 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “پی آئی اے کا طیارہ نئی ویکسن لیکر اسلام آباد پہنچ گیا

  1. اسلام علیکم
    تبصرہ تو کوئی نہیں پوچھنا یہ ہے کہ کیا کالم دے سکتا ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں