The side windscreen of the flight from Islamabad to Riyadh suddenly flashed in the air 335

اسلام آباد سے ریاض جانے والی پرواز کی سائیڈ ونڈ اسکرین فضا میں اچانک تڑخ گئی

(رپورٹ : زبیر خان بلوچ، پاک نیوز پوائنٹ)
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والی ایک پرواز کے ساتھ آج دوران پرواز حادثہ پیش آیا تھا، پرواز پی کے 9753 اسلام آباد سے ریاض جا رہی تھی، جب اچانک کاک پٹ کے سائیڈ کا شیشہ خراب موسم کے باعث تڑخ گیا۔
دوران پرواز بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کے سائیڈ ونڈ اسکرین میں کریک کے باعث طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتارا گیا۔پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کو مرمت کے بعد ریاض روانہ کر دیا گیا تھا، اس سے قبل کراچی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے انجینئرز نے طیارے کی ونڈو اسکرین تبدیل کر دی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں