تھانہ پھلروان پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری اشتہاری سمیت 5 ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد 205

تھانہ پھلروان پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری اشتہاری سمیت 5 ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا ذوالفقار احمد کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ ایس ایچ او تھانہ پھلران رانا محمد عاصم نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہزاد منور ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ خالد محمود ، زر ولی ، عاقب ریاض ، ثناءاللہ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 4 کلاشنکوف ، 2 پسٹل 30 بور 825 گولیاں اور 12 میگزین. برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات در ج کر لئے جبکہ ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم احسان کو بھی گرفتار کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں