رپورٹ(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی )
جے یو آئی سعودی عرب کے مرکزی جنرل سیکرٹری قاری محمد الیاس کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ، موصوف کی اندرون ملک سمیت بیرون ملک خصوصاً سعودی عرب میں جماعتی خدمات کسی بھی اہل نظر سے پوشیدہ نہیں بلکہ وہ سعودی عرب میں جے یو آئی کی پہچان بن چکے ہیں ۔ دیار غیر میں جماعت کی مقبولیت و فعالیت کے پیچھے موصوف کی انتھک محنت ، لگن اور دن رات کوششیں ہی کار فرماہیں ، جانی و مالی قربانی دیکر موصوف نے جماعت کو بام عروج تک پہنچاکر اپنی ذمہ داری پوری اخلاص کے ساتھ انجام دے رہے ہیں ۔ حر مین الشریفین کی سرزمین پر جماعت کو استحکام اور شناخت فراہم کرنے پر سعودی عرب کے سارے جماعتی ساتھی قاری الیاس کی بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ اس سلسلہ میں قاری صاحب کی پالیسی قابل اعتماد اور جماعتی خدمات قابل فخر ہیں جماعت کو دیار غیر میں کامیابی و ترقی کی راہ پر گامزن کرنا قاری الیاس ہی کی مرہون منت ہے اور ان سب کا سہرا قاری صاحب موصوف کے سر ہے ، لہذا ان کے سیاسی ، سماجی ، رفاہی اور جماعتی خدمات سے انکار ممکن نہیں کیونکہ انکی جماعتی کارکردگی اور کارکنوں کے ساتھ حسن سلوک مثالی ہے یہی وجہ ہے کہ آجکل قاری الیاس اندرون پاکستان و بیرون پاکستان جماعتی ساتھیوں کے دلوں کی آواز بن چکے ہیں جبکہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے نیز زندہ قومیں اپنے محسنوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرتی ۔۔ قاری محمد الیاس گذشتہ روز خصوصی دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچے اور نئے وفاقی وزراء سمیت ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے خصوصی طور علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور قائدین کو جے یو آئی سعودی عرب کیطرف سے مبارکباد اور خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور امید ظاہر کی کہ نئی حکومت اپنے مشن اور بہتر وژن کے مطابق ایک مرتبہ پھر ماضی کی طرح انتھک محنت اور جدوجہد سے بحرانوں کے بھنور میں پھنسے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اور ڈوبتی ہوئی ملکی معیشت کو ایک مرتبہ دوبارہ اپنے پاوُ ں پر کھڑا کریں گے کیونکہ اب آنیوالا یہ وقت عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی کا شروع ہوگیا ہے
209