Distinguished personality and world-renowned preacher of Islam Mumtaz Khatib 314

چونڈہ میں اداراتہ المصطفٰی اسلامک سینٹر کا سنگ بنیاد.

رپورٹ، چوہدری فاروق سلہری سے

 معززشخصیت و عالمی شہرت یافتہ  مبلغ اسلام ممتاز خطیب
اداراتہ المصطفیٰ کے امیر اعلی علامہ محمد رضاثاقب مصطفیٰ حفظ اللہ چونڈہ کے نواحی گاؤں کوٹ دانہ میں آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا گیا۔انجمن عاشقان اولیاء کی پوری ٹیم نے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیے ۔ڈائریکٹر مہتمم جامع مسجد الجنّہ ومدرسہ اعجاز القرآن حافظ رانا سرفراز نے نقابت کے فرائض ادا کیے۔حقیقت اہلسنت ترجمان پیرزادہ علامہ محمد رضاثاقب مصطفائی نے مختصر جامع مدلل بیان.کیااور بعد میں اداراتہ المصطفیٰ اسلامک سینٹر کا سنگ بنیاد رکھ کررب العزت کی بارگاہ الہی میں ہاتھ بلند کرکے  دعافرمائی اس پروقار تقریب اور محفل میں شریک شاگرد حافظ عدنان مصطفائی نے اپنے والد گرمی کی طرفسے ایک لاکھ روپے اور اپنی آدھی تنخواہ دینے کا اعلان کیا۔سابق چئیرمین چوہدری خالد باجوہ ،سولیسٹر عامر خالد باجوہ نے ایک لاکھ ، سابق تحصیل ناظم چوہدری مقصود احمد سلہریا نے پچاس ہزار نقدی دیا۔رضاثاقب مصطفائی نے نام لیے بغیرایک دوست کی طرف سے پانچ لاکھ دینے کا اعلان کیا۔ فوجی محمد صدیق ان کے بیٹے نے ادارہ کے زمین وقف کی اور حاضرین میں سے جتنی کسی کو توفیق ہوئی اس نے اللہ کی رضا اور اسکی خوشنودی کے حصول کے لیے اپنا حصہ ڈالا۔۔۔۔۔اس پُروقار تقریب میں چوہدری ناصر باجوہ ،سید علی عون رضوی ،فاروق بٹ ،ماسٹر طفیل ،پروفیسر محبوب عارف ،سید وسیم عباس شیرازی ،چئیرمین پریس کلب چونڈہ زبیراحمد صدیقی ،فنانس سیکرٹری مرزا نوید حسین  ،ایڈووکیٹ محمد رضوان ،عقیل انصاری ،حافظ ندا (واپڈا ) علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی ، پریس کلب چونڈہ ،وکلاء برادری ،معروف شخصیات ،اور علاقہ  معززین نے شرکت کی۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں