Tweet of PML-N President and Leader of the Opposition Shahbaz Sharif 166

عوام کو نوالے نوالے کے لئے مجبور کیاجارہا ہے۔میاں شہباز شریف

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 71 پیسے مزید اضافہ عوام کے ساتھ ظلم، زیادتی اور ناانصافی ہے۔ پہلے ہی ملک میں مہنگائی کا دیو عوام کا خون پی رہا ہے۔ بے روزگاری کا سونامی ہے اور اب عوام کو نوالے نوالے کے لئے مجبور کیاجارہا ہے۔ بجٹ پیش ہونے کے بعد مسلسل پٹرول، بجلی، خوراک اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ مہنگائی کا ظلم اسی رفتار سے جاری رہا تو پورے معاشرے کو غربت اور بے چینی کی آگ کھا جائے گی۔ حکومت عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین رہی ہے۔ یہ ظالمانہ اقدام واپس لیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں