Pakistani students arrived in America under the Educational and Cultural Affairs Program of the US State Department 152

پاکستانی سٹوڈنٹس امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایجوکیشنل اینڈ کلچرل افئیرز پروگرام کے تحت امریکہ پہنچ گئے

رپورٹ نیویارک (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایجوکیشنل اینڈ کلچرل آفئیرز پروگرام کے تحت پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے 50 پاکستانی سٹوڈنٹس واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے.جہاں انہیں دو دن مختلف امور سے متعلق بریفنگ دی گئی.
امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے ایجوکیشنل اینڈ کلچرل آفئیرز ایتھان روزنویگ سمیت دیگر سٹاف نے انہیں خوش آمدید کہا. پاکستانی طلباء کو امریکہ کی 39 ریاستوں کے 24 تعلیمی اداروں میں لیڈرشپ ٹریننگ کورسز کرائے جائیں گے.
پاکستانی طلباء نے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن کا دورہ بھی کیا، جہاں ان کی ملاقات پاکستان کے سفیر مسعود خان اور دیگر سٹاف سے ہوئی. پاکستانی طلباء و طالبات واشنگٹن ڈی سی کے مختلف تفریحی مقامات کے مطالعاتی دورے بھی کرائے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں