انٹرویواہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبملٹی میڈیا

پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں مزید گراوٹ

گزشتہ درجہ بندی میں پاکستانی پاسپورٹ 96ویں نمبر پر تھا۔گراوٹ کے ساتھ ہی پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فری ممالک کے آپشن میں بھی کمی آ گئی ہے.

اسٹاف رپورٹ :پی این نیوزایچ ڈی

Henley Passport Index کی تازہ رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ 103 ویں نمبر پر ٓ گیا جو یمنی پاسپورٹ کے برابر ہے ،بھارت کا پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں 85 ویں نمبرپر ہے جو کہ موریطانیہ کے برابر ہے

گزشتہ درجہ بندی میں پاکستانی پاسپورٹ 96ویں نمبر پر تھا۔گراوٹ کے ساتھ ہی پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فری ممالک کے آپشن میں بھی کمی آ گئی ہے.

اب پاکستانی صرف 31 ممالک میں بغیر ویزا کے سفر کر سکتے ہیں۔ پہلے 32 ممالک پاکستانیوں کو ویزا فری انٹری دے رہے تھے.

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس ہر سال پاسپورٹس کی درجہ بندی کرتا ہے، جس کا معیار یہ ہوتا ہے کہ کسی پاسپورٹ کے حامل افراد کتنے ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ تازہ درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن خطے میں بڑھتی ہوئی مسابقت کے باعث مزید خراب ہوئی ہے.

پاکستان اب بھی افغانستان (106ویں نمبر، 24 ممالک)، شام (105ویں، 26 ممالک) اور عراق (104ویں، 29 ممالک) سے بہتر پوزیشن پر ہے، مگر عالمی سطح پر اسے کمزور ترین پاسپورٹس میں شمار کیا جا رہا ہے۔

بھارتی پاسپورٹ بھی تنزلی کا شکار
بھارت کا پاسپورٹ بھی عالمی درجہ بندی میں 85ویں نمبر پر آ گیا ہے، جو موریطانیہ کے برابر ہے۔ بھارتی شہری اب صرف 57 ممالک میں بغیر ویزا کے داخل ہو سکتے ہیں، جبکہ رواں سال کے آغاز میں یہ تعداد 59 اور درجہ بندی 77ویں تھی۔

سنگاپور ایک بار پھر سرفہرست
سنگاپور نے مسلسل چوتھے سال دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے، جس کے حامل افراد 193 ممالک میں ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔ جنوبی کوریا (190 ممالک) اور جاپان (189 ممالک) بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں.
امریکہ اب دنیا کے ٹاپ 10 طاقتور ترین پاسپورٹس میں شامل نہیں رہا، اور 12ویں نمبر پر آ گیا ہے۔برطانیہ بھی آٹھویں پوزیشن پر آ گیا ہے، جو اس کی تاریخ کی کم ترین درجہ بندی ہے۔

چین کی درجہ بندی میں نمایاں بہتری
چین نے 2015 میں 94ویں پوزیشن سے چھلانگ لگا کر 2025 میں 64ویں پوزیشن حاصل کی ہے، اور اب چینی شہریوں کو 37 اضافی ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ حالیہ معاہدے، خصوصاً روس اور خلیجی ممالک کے ساتھ، چین کی سفارتی حکمتِ عملی کو کامیاب بنا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے