Delivery of Pakistani mangoes at Lamborghini in Dubai 230

دبئی میں لیمبورگینی میں پاکستانی آموں کی ڈیلیوری

دبئی میں لیمبورگینی میں پاکستانی آموں کی ڈیلیوری

جہاں پاکستانی آم دنیا بھرمیں مقبول ہیں ویسے ہی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہری پاکستان کی اس سوغات کی خریداری کے لیے مارکیٹوں کا رخ کررہے ہیں.
تاہم اس دوران کچھ جگہوں پر گھر بیٹھے آم منگوانے کی منفرد اور پرکشش مہم بھی متعارف کروائی گئی ہے، جیسے کہ دبئی میں واقع پاکستان سپر مارکیٹ کی جانب سے “مینگوز اِن آ لیمبورگینی” (لیمبورگینی میں آم) کی مارکیٹنگ مہم شروع کی گئی ہے.
اس مہم کے تحت صارفین اپنے پسندیدہ پھل آم کا آرڈر دے کر،کم از کم 3 ڈبے، لیمبورگینی کے ذریعے گھر میں ڈیلیور کراسکتے ہیں.
ساتھ ہی 150 درہم کی ادائیگی کرکے آم وصول کرنے والے صارف کو لیمبورگینی میں مختصر دورانیے پر مشتمل سیر بھی کرائی جائے گی.
مذکورہ مہم گزشتہ برس متعارف کروائی گئی تھی اور بے حد مقبول ہوئی تھی، اس مہم کی وجہ سے آم کی فروخت دگنی بھی ہوئی تھی.
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر مارکیٹ دبئی کے منیجنگ ڈائریکٹر جہانزیب یسین نے کہا تھا کہ وہ یکم جون سے دبئی میں “مینگوز اِن لیمبورگینی” کی مہم لانچ کررہے ہیں اور ان کا مقصد محبت کا پیغام پھیلانا ہے اور پاکستانی آموں کو دنیا بھر کے تمام لوگوں تک متعارف کروانا ہے.
انہوں نے کہا تھا کہ اس موسمی لیمبورگینی سروس سے گزشتہ برس 1100 باکسز ڈیلیور کیے گئے تھے اور اس سال پہلے سے ہی انہیں بہت سی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں.
جہانزیب یسین نے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ اس سیزن میں لیمبورگینی سروس سے ڈھائی ہزار سے زائد آم کے ڈبے ڈیلیور کیے جائیں گی.
انہوں نے کہا کہ یہ ایک منفرد تجربہ تھا اور ہم اس لیمبو مہم سے بہت سے یادیں بنائیں جنہیں بھلایا نہیں جاسکتا.
جہانزیب یسین نے کہا کہ اکثر بچوں کے لیے یہ پہلا موقع تھا کہ وہ لیمبورگینی میں بیٹھے تھے.
انہوں نے بتایا کہ اس مہم کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ پرتعیش گاڑی میں ڈیلیوری کے باوجود کوئی اضافی چارجز نہیں ہیں.
پچھلے دنوں پاکستانی آم ایک طیارے میں پاکستان سے دبئی کے راستے میں مسافروں کے بغیر سفر کرتے ہوۓ بھی نظر آیے جس کا مطلب ہے پاکستانی آموں کی مانگ میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں