Tahir Mahmood Ashrafi, Advisor to the Prime Minister of Pakistan on the Middle East 393

ریاض سعودی عرب کی پاکستانی کمیونٹی ممبران کے لئے اہم پیغام۔

تحریر:فیصل علوی

آج وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے مشرق وسطی علامہ طاہر محمود اشرفی سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حوالے سے رانا عبدالروف کے کاشانہ پر تفصیلی ملاقات ہوئی ۔
جس میں انہوں نے انتہائی دلچسپی اور سنجیدگی سے اورسیز پاکستانیوں کے مسائل سنے اور ان مسائل کے حل کے لئے اپنے بھر پور تعاون یقین دلایا اور کہا کہ آپ اپنے مسائل تحریری طور پر میرے حوالے کریں اور میں ان مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن حد تک جانے کو تیار ہوں۔جو ایک خوش آئند بات ہے۔
لوگوں نے کئی مسائل کی طرف توجہ دلائی۔
میں نے اپنی باری پر ان سے گزارش کی کہ میرے خیال میں سب مسائل انتہائی اہمیت حامل ہیں۔لیکن ہماری کمیونٹی کا سب سے بڑا مسئلہ ہمارے بچوں کی تعلیم ہے۔
یہاں دو سکول ہیں ایک پاکستان انٹرنیشنل سکول ریاض ناصریہ اور انگلش سیکشن ام الحمام (ریاض)
ناصریہ سکول کی عمارت انتہائی مخدوش ہے۔جسے بلدیہ اور وزارت تعلیم کی طرف سے آخری وارننگ مل چکی ہے کہ چھٹیوں کے بعد آپ اس عمارت میں سکول نہیں کھول سکتے۔
دوسرا سکول پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلش سیکشن جس کی فیسیں انتہائی زیادہ ہیں اور جس کی بنیادی وجہ سکول کی اپنی عمارت کا نہ ہونا ہے۔محدود اختیارات اور بیوروکریسی کی روایتی سستی کی وجہ سے سفارت خانہ اس سلسلے میں کوئی خاص اقدامات نہیں اٹھا سکا۔جبکہ ہمارے ہمسایہ ملک نے کافی عرصہ پہلے اپنا سکول جگہ لے بنا لیاہے جس وجہ اخراجات انتہائی کم اور فیسیں مناسب ہیں۔
مختصر وقت میں ان کے سامنے یہی گزارشات پیش کیں۔
انہوں نے اسی وقت ہی مجھے سکول کے معاملے پر، کمیونٹی کے تمام سٹیک ہولڈرز اور والدین جن کے بچے سکول پڑھتے ان کے تعاون سے سفارشات تیار کرنے کا کہا ہے۔اور کہا ہے یہ تمام مسائل ایک کاغذ پر لکھیں اور میرے حوالے کریں ۔
پاکستان پہنچتے ہی سب سے پہلے میں ان مسائل کے حل کے لیے وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کروں گا اور میں ان مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ان شاء اللہ
اب آپ تمام کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے خاص طور پر جن کے بچے ریاض کے ان دونوں سکولوں میں پڑھتے ہیں وہ اپنے مسائل اور سفارشات ہم تک پہنچائیں تاکہ ان کے مسائل کے حل کے لیے مولانا طاہر اشرفی کا تعاون حاصل کیا جاسکے۔یہ ہمارے بچوں اور آئیندہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کا سوال ہے۔
آپ مندرجہ ذیل وٹس ایپ نمبر پر اپنی سفارشات اور مسائل کی نشاندہی تحریری شکل میں ضرور کریں پھر ہم جامع رپورٹ تیار کرکے مشیر وزیر اعظم کے حوالے کریں گے۔ان شاء اللہ
آپ کا بھائی
فیصل علوی
وٹس ایپ : 0559234903

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں