انٹرویواہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظرملٹی میڈیا

مدینہ منورہ میں پاکستانی بزنس میاں عثمان کے چھوٹے بھائی میاں عبدالرّحمن کا نکاح حرمِ مدینہ میں انجام پایا

تقریب میں مسلم لیگ ن جدہ ریجن کے چیئرمین میاں رضوان الحق، مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سینئر نائب صدر چوہدری عبدالوحید، اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے سینئر نائب صدر حسن بٹ نے خصوصی شرکت کی

اسٹاف رپورٹ :پی این نیوز ایچ ڈی

مدینہ منورہ کے معروف بزنس مین میاں عثمان کے چھوٹے بھائی میاں عبدالرّحمن کا نکاح مقدس ترین مقام حرمِ مدینہ منورہ میں نہایت روح پرور ماحول میں انجام پایا۔
اس پرمسرت موقع پر مدینہ منورہ کی پاکستانی کمیونٹی کے معزز شخصیات اور سعودی دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نکاح کی تقریب روحانی فضاؤں میں سادگی کے ساتھ ادا کی گئی۔

تقریب میں مسلم لیگ ن جدہ ریجن کے چیئرمین میاں رضوان الحق، مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سینئر نائب صدر چوہدری عبدالوحید، اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے سینئر نائب صدر حسن بٹ نے خصوصی شرکت کی۔
شرکائے تقریب نے دل کی گہرائیوں سے میاں عبدالرّحمن کو مبارکباد دی اور ان کے نئے زندگی کے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

نکاح کے بعد مہمانوں کی تواضع پاکستانی ذائقے سے بھرپور لذیذ کھانوں سے کی گئی جن میں روایتی بریانی، کباب اور میٹھے پکوان شامل تھے۔ تقریب کا اختتام میاں عثمان کے شکریہ کے الفاظ پر ہوا جنہوں نے تمام معزز مہمانوں، کمیونٹی اراکین اور سعودی دوستوں کا پرتپاک شرکت پر دلی شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے