حکام نے شہریوں کو ویزوں کی فراہمی کے لیے بنائی گئی ایک ویب سائٹ بلاک کردی ہے 256

حکام نے شہریوں کو ویزوں کی فراہمی کے لیے بنائی گئی ایک ویب سائٹ بلاک کردی ہے

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ “pakistan.visaonline.org” نامی ویب سائٹ شہریوں کو ویزہ کی فراہمی کا لالچ دے کر ان سے فیس کی مد میں پیسے وصول کررہی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایک جعلی ویب سائٹ ہے جو کہ ویزوں کے نام پر لوگوں سے فراڈ کررہی ہے۔
اس حوالے سے پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اس ویب سائٹ کو پاکستان میں تو بلاک کردیا گیا ہے لیکن اسے ابھی بھی کسی دوسرے ملک سے چلایا جارہا ہے۔
پاکستانی حکام کی جانب سے بیرون ملک تمام سفارتی مشنز کو کہا گیا ہے کہ اس معاملے کو اپنے میزبان ممالک کے ساتھ اٹھائیں اور اس جیسی تمام جعلی ویب سائٹوں کو بند کروائیں۔
حکام نے وا ضح کیا ہے کہ www.visa.nadra.gov.pk ویزوں کے حصول کے لیے واحد سرکاری ویب سائٹ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں