Bilal Akbar, Pakistan's Ambassador to Saudi Arabia, has called on Prince Fahd bin Salman, Governor of Tabuk Region, to discuss bilateral relations and bilateral issues. 376

سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر بلال اکبر نے تبوک ریجن کے گورنر شہزادہ فہد بن سلمان سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر گفتگو کی گئی ہے

سٹاف رپورٹ(پاک نیوز پوائنٹ )
تبوک پہنچنے پر گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلمان نے پاکستانی سفیر اور انکے وفد کا استقبال کیا ملاقات میں شہزادہ فہد بن سلطان نے اس موقع پر کہا کہ ’سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات بڑے گہرے ہیں اور مختلف شعبوں میں دونوں ملک ایک دوسرے سے تعاون کی پالیسی پر گامزن ہیں‘۔  گورنر تبوک اور سفیر پاکستان نے باہمی دلچسپی کے امور پر برادرانہ ماحول میں تبادلہ خیال کیا۔ سفیر پاکستان نے خیرمقدم اور فیاضانہ میزبانی پر گورنر تبوک کا شکریہ ادا کیا انہوں نے مختلف شعبوں میں تبوک میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی ستائش بھی کی۔آخر میں سفیر پاکستان بلال اکبر نے گورنر تبوک کو یادگاری تحفہ پیش کیا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں