Explaining the aims and objectives of the Pakistan Delivery Committee, Chairman Dr Muhammad Hanif Khan said that the committee would work for the pleasure of Khalisullah. 349

پاکستان ترسیل میت کمیٹی کا ایک اجلاس زیر صدارت حیات خان منعقد ہوا

(رپورٹ سردار صغیر برقی -الدمام تازہ اخبار پاک نیوز پوائنٹ)
پاکستان ترسیل کمیٹی کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے ہوئے چئیرمین ڈاکٹر محمد حنیف خان نے کہا یہ کمیٹی خالص اللہ کی رضا کے لیے کام کرے گی ۔ سعودی عرب میں سعودی وزارت محنت کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں قانونی طریقے سے مقیم پاکستانیوں کی کل تعداد اٹھارہ لاکھ افراد ہے زایدہ تر افراد پرائیوٹ سیکٹر میں کام کرتے ہیں جس کی بارث انھیں یہاں قیام کے لیے تمام تر اخراجات خود اٹھانے پڑتے ہیں ۔زیادہ مسئلہ اس قت پیش آتا ہے جب کوئی شخص یہاں فوت ہو جاتا ہے اور اس کی میت کی ترسیل کے لیے دوڑ دھوپ اور رقم کی ضرورت ہوتی جس کے باعث بعض اوقات میتیں کئی کئی مہینے سرد خانوں میں پڑی رہتی ہیں اور لواحقین کو جس اذیت سے گزر نا پڑتا ہے اس کا اندازہ کر کے روح کانپ جاتی ہے ۔انہی مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے منطقہ شرقیہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی ایک مرکزی ترسیل میت کمیٹی تشکیل دی ہے انھوں نے مزید کہا یہ کیمٹی قائم و دائم رے گی ہم رہے یا نہ رہے ہماری آنے الی نسلیں اسے چلائیں گی ۔حیات خان نے کہا کمیٹی ہر قسم کی سیاسی ،مذہبی ،لسانی علاقائی اور گروہی وابستگی سے بالا تر ہو کر کام کرے گی ۔ اگر کوئی ممبر فوت ہو جائے گا تو ہم ان شاء اللہ اس کی میت کے ساتھ ایک لاکھ رہال رقم ساتھ بھیجیں گے ۔طالب کیانی نے کہا اگر کوئی ہمارا ممبر نھیں بھی ہے اور اس کی میت کی ترسیل کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور جتنا بھی خرچی ترسیل پر آئے گا وہ بھی ہم کمیٹی کی وساست سے پورا کریں گے اس کے علاوہ عامر کیانہی و دیگر نے خطاب کیا ۔آخر میں نئے عہدران کا علان کیا گیا اور کچھ پرانے عہدے پر بحال رہے ۔سرپرست اعلیٰ شیخ زہاد صاحب ،چئیرمین ڈاکٹر محمد حنیف خان، صدر حیات خان مہمند ، کوآرڈینٹر کالب کیانی ، وائس چئیرمین طاہر خان ، سینئر نائب صدر اکبر خان ۔فنائس سیکرٹری جاوید کان ، جنرل سیکرٹری ملک پرویز اختر ، رفع مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ،نزیر حسین صدر دمام ، شفیع اللہ صدر جبیل ، فنائس امور انچارج جمیل شاہ ، عامر کیانی نائب سدر جبیل ،خزانچی دفتر محمد جمیل ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں