پاکستان رائٹرکلب کی جانب سے جنرل سکریڑی عاشق حسین کےاعزازمیں الوداعی تقریب کا انعقاد۔ کلب کے سینئر بانی رکن زبیر بھٹی صاحب کو بھی اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا 232

پاکستان رائٹرکلب کی جانب سے جنرل سکریڑی عاشق حسین کےاعزازمیں الوداعی تقریب کا انعقاد۔ کلب کے سینئر بانی رکن زبیر بھٹی صاحب کو بھی اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا

رپورٹ الرياض نمائندہ خصوصی: ( شاہین جاوید تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان رائٹرکلب اینڈ لیڈیزچیپٹرریاض کی جانب سے سینئربانی رکن اور جنرل سکریٹری عاشق حسین کی سعودی عرب سے، مستقل پاکستان لاہور روانگی کے موقع پران کے اعزازمیں الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت کلب کے صدرنوید الرحمن نےکی ۔ جنرل سکریٹری عاشق حسین اور سینئر ممبر زبیر احمد بھٹی کو پاکستان رائٹر کلب کی جانب سے صدر نوید الرحمن اورکنوینر ڈاکٹرفرح نادیہ نےاعزازی شیلڈ پیش کی۔ سرپرستِ اعلیٰ پاکستان رائٹرز فورم، انجینئرفیض احمد النجدی نے مدینہ المنورہ سے زوم کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جنرل سکریٹری عاشق حسین کی تنظیم کے لئے خدمات پیش کرنے پر خراج تخسین پیش کیا اور کہا کہ اب تک عاشق حسین جیسا خصوصیات والا جنرل سکریٹری رائٹرزکلب کو نہیں ملا۔
تقریب کا باقاعدہ آغاززبیراحمد بھٹی فنانس سکریٹری کی تلاوتِ قران پاک سے ہوا۔ نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم عاشق حسین نے پیش کی۔ لیڈیزچیپٹرکی کنوینئرڈاکٹرفرح نادیہ نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ .
انجینیئر فیض النجدی نے کہا کہ اب تک عاشق حسین جیسی خصوصیات والا جنرل سکریٹری رائٹرزکلب کو نہیں ملا۔ انھوں نے کہا کہ میں عاشق حسین سے شروع ہی سے بہت متاثر تھا کیوںکہ انھوں نے پروگراموں کی نظامت سے لیکرپروگراموں کےانتظامات ، کلب کے امور، مسائل، چیلنجز، لوگوں سے رابطہ ، اسپانسرشپ یہ سب کام اور ذمہ داریاں جنرل سکریٹری کی حیثیت سے بہت عمدہ طریقہ سے سر انجام دی۔ انھوں نے مزید کہا ریاض شہرکی سب سے بڑی تنظیم پاکستان رائٹرزکلب جس کا قیام 1989 میں ہوا تھا اس کا جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہونا اعزاز کی بات ہے۔ انھوں نے کلب کے تمام عہداداران اور ممبران کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور مستقبل میں کامیابی کی دعا کی۔
مہمانِ خصوصی جنرل سکریٹری عاشق حسین کا کہنا تھا کہ 32 سال سعودی عرب میں قیام کے دوران میں نے محسوس کیا کہ پاکستانی کمیونٹی اور ورکرز کی زندگیوں میں سعودی عرب کا رول بہت اہم ہے۔ ہم خادم حرمین الشریفین اور ولی عہد کے بہت مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں بہترین مواقع اور سہولتیں دیں کہ ہم زرمبادلہ اپنے ملک بھجواتے ہیں۔ جو پاکستان کی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ میری پاکستانی کمیونٹی ریاض اور بلخصوص پاکستان رائٹرز کلب کے تمام پرانے اور نئے ممبران سے گزارش ہے کہ مسائل کے حل کے لئے مل جل کرکام کریں۔ سعودی عرب میں پاکستان کا مثبت چہرہ نمایاں کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور بعض اہم ایشوز پر پاکستانی موقف کو فروغ دیں۔ انھوں نے پاکستان رائٹرزکلب کا الوداعی تقریب کا اہتمام کرنے اور ان کے ساتھ بھر پور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے آخر میں
تقریب سے صدر نوید الرحمن، ڈاکٹرفرح نادیہ ، تنویر ایم میاں، فاطمہ عاشق حسین، زبیر احمد بھٹی، اور جدہ سے سینئر صحافی بیورو چیف جسارت سید مسرت خلیل نے بھی خطاب کیا اورعاشق حسین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انکے لئے نیک جذبات اور خواہشات کا اظہارکیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں