رپورٹ (میاں محمد عظیم)مدینہ المنورہ
پاکستان تحریک انصاف یوکے کے سینئیر رہنما اور سیاسی و سماجی شخصیت افتخار چوہدری کی مدینہ منورہ آمد اور سرپرست اعلی مدینہ منورہ افضل عباس سے ملاقات افضل عباس نے افتخار چوہدری کا مدینہ آمد پر ان کا استقبال کیا اور ماہ رمضان میں عمرہ ادا کرنے اور مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کرنے پر خصوصی مبارکباد دی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملکی موجودہ صورتحال پر خصوصی گفتگو کی گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا ہم اپنے قائد عمران خان کے ساتھ مالی اخلاقی اور جانی طور پر سیسیہ پلائی کی دیوار کی طرح کھڑے ہیں انشاءاللہ عمران خان دوبارہ عوام کی طاقت سے وزیراعظم بن کر واپس آئیں گے اور اس امپورٹڈ حکومت سے عوام کی جان چھڑوا کر خقیقی آزادی دلوائیں گے اس ملاقات میں مکہ کے سینئیر رہنما محمد خفیظ بھی موجود تھے ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم کے ڈپٹی ہیڈ میاں محمد عظیم بھی شامل تھے اس موقع پر افتخار چوہدری نے مدینہ المنورہ آمد پر استقبال کرنے پر سب دوستوں کا شکریہ ادا بھی کیا.
196