پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات نے شمولیتی تقریب کا اہتمام 159

پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کا شمولیتی تقریب کا اہتمام

رپورٹ نمائندہ خصوصی دبئی : محمد آصف ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات نے شمولیتی تقریب کا اہتمام محمد علی کے فارم ہاؤس میں کیا، میزبانی کے فرائض معروف بینکر صدیق شاہد نے ادا کیے۔
تقریب کے شرکا میں محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی، محمد فہیم بیگ صدر پی ٹی آئی ام القوین، مرزا صفدر اقبال صدر پی ٹی آئی عجمان، سابق جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی یو اے ای شاہد نذیر وڑائچ، بشارت حسین اعوان ڈپٹی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی دبئی، ڈاکٹر عدنان جنرل سیکریٹری فجیرہ، محمد منعم ہیڈ ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی ابو ظہبی، معروف ایگریکلچرسٹ محمد علی، کاشف حبیب، نفر عباس ویلفیر سیکریٹری ابو ظہبی، اشفاق احمد، وقاص ساہی، غلام مصطفی، انجینئر عبدالمتین، برہان الدین حنان، احسان اللہ، حسنین وڑائچ، میاں عامر، اسد اعوان اور دیگر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے محمد برہان الدین حنان نے کیا جبکہ نقابت کے فرائض محمد منعم نے سنبھالے۔ محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابوظہبی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی مسلسل جمہوری عمل کے جاری رہنے میں پو شیدہ ہے، جتنا جلد ہم جمہوری طاقتوں کو راستہ دیں گے اور بلاتعطل سیاسی عمل جاری رہنے دیں گے اُتنا جلد ہماری معیشت مستحکم ہو جائے گی، عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گا اور حقیقی معنوں میں آزادی و خود دار قوم بن جائیں گے۔ محمد ثقلین مہرو نے پاکستان تحریک انصاف آفیشل ٹیم میں شامل ہونے والے دوستوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی بہتری کے لیے عمران خان کی قیادت میں ایک ساتھ مل کر متحدہ عرب امارات کے قوانین کا احترام کرتے ہوئے کام کریں گے۔ محمد فہیم بیگ صدر پی ٹی آئی ام القوین نے کہا کہ ہمیں سیاسی پارٹیوں کو مضبوط کرنا ہے تاکہ وہ عوام سے رابطہ قائم رکھ سکیں اور سیاسی حکومتوں کی بہتر کارگردگی سے ہی جمہوریت مضبوط ہو گی اسوقت عوام عمران خان کے ساتھ ہے اور ہم کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عملی طور پر سیاسی جدوجہد کا حصہ بننا چاہیے گھروں میں بیٹھ کر تنقید سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ شاہد نذیر وڑائچ سابق جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی یو اے ای نے کہا کو پی ٹی آئی تاریخ کے اہم موڑ پر درست طرف کھڑی ہے عمران خان عوام کے حکمرانی کی جدوجہد کر رہا ہے اور موجودہ بحران میں پی ٹی آئی پہلے سے زیادہ مضبوط جماعت بن کر ابھری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مکالمہ کرتے ہوئے جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے۔ مرزا صفدر اقبال بابر صدر پی ٹی آئی عجمان نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس جدوجہد میں کر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ بشارت حسین اعوان ڈپٹی جنرل سیکریٹری دبئی نے کہا آئین کی حکمرانی ہی وہ راستہ ہے جس پر چل کر ہم ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر رانا عدنان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا امپورٹڈ حکومت عوامی حمایت کھو چکی ہے اسی لیے وہ انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔ معروف بینکر اور تقریب کے میزبان شاہد صدیق نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کی بہتری اور اپنی آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لیے عمران خان کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مہمانوں کے لیے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں لائیو باربی کیو کا خصوصی اہتمام تھا۔شرکاء محفل میں رات گئے تک غیر رسمی گفتگو بھی جاری رہی آپس میں تعارف ہوا اور ایک دوسرے کو کاروبار میں مدد فراہم کرنے پر سب دوستوں نے اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں