رپورٹ : عالم خان مہمند( تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ )
سیکرٹری یوتھ پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب راجہ گل زیب کیانی کی جانب سے ان کے گھر پر ایک دعوت کا اہتمام کیا گیا،جس میں مہمان خصوصی سعودی عرب کے سینئر رہنما، مدینہ المنورہ کے سابقہ صدر افضل عباس کو مدعو کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی کے دیگر ممبران میں پی ٹی آئی افیشل سوشل میڈیا ہیڈ سعودی عرب زبیر خان بلوچ ،عالم خان مہمند پی ٹی آئی آفیشل سوشل میڈیا ہیڈ ریاض ریجن ،سردار طلعت محمود خان پی ٹی آئی سعودی عرب سیکرٹری لیبر آفئیرز ،خان سکندر خان اور کامران ملک کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔سیکرٹری یوتھ پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب راجہ گل زیب کیانی کی جانب سے دی گئی تھی۔
سعودی عرب میں موجود اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کو حکومتی سطح پر جلد حل کرانے اور آئیندہ الیکشن کے علاوہ مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔