Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Madinah Munawara 194

پاکستان تحریک انصاف مدینہ منورہ ٹیم کی صدر پاکستان تحریک انصاف لندن وحید الرحمٰن میاں سے ملاقات

رپورٹ : میاں محمد عظیم ( مدینہ المنورہ، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)

صدر پاکستان تحریک انصاف مدینہ منورہ خواجہ زبیر اور انکی ٹیم کی پاکستان تحریک انصاف لندن وحید الرحمٰن میاں سے مدینہ منورہ آمد پر سرپرست اعلٰی پی-ٹی-آئی مدینہ منورہ افضل عباس کے گھر ملاقات ہوئی جن میں جنرل سیکرٹری پی-ٹی-آئی مدینہ منورہ سردار محمد یاسین خان، انفارمیشن سیکرٹری محبت شاہ، ویلفیئر سیکرٹری أسد علی چیمہ اور سینئر رہنما وسیم بیگ شامل تھے۔ ملاقات میں صدر خواجہ زبیر اور جنرل سیکرٹری سردار محمد یاسین خان نے وحید الرحمٰن میاں کو مبارک مہینہ رمضان میں مدینہ منورہ آمد پر خوش آمدید کہا اور اپنے بہت ہی مختصر دورے سے ملاقات کے لیے وقت نکالنے پر شکریہ ادا بھی کیا۔ ملاقات میں سیاسی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا اور آنے والے الیکشن پر ڈسکشن بھی ہوئی اور مشاورت بھی ہوئی کہ ہم کس طرح سے اوورسیز ووٹنگ سے پاکستان تحریک انصاف کو مظبوط کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی پاکستان کی سالمیت، ترقی اور خوشحالی اور وزیراعظم عمران خان کے سرخرو کے لیے دعائے خیر بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں