(رپورٹ پاک نیوز پوائنٹ ) (میاں محمد عظیم القصیم)
پاکستان تحریک انصاف مکہ مکرمہ کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ایک شاندار ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے باقاعدہ طور پرممبرشپ کیمپین کا آغاز کر دیا گیا.ورکرز کنونشن میں مکہ مکرمہ سے کثیر تعداد میں پارٹی ورکرز نے شرکت کی جنہوں نے عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اورپی ٹی آئی مکہ مکرمہ ٹیم کے شانہ بشانہ پارٹی کیلئے کام کرنے کا عہد کیا.
ورکرز کنونشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے ورکرز کو اعتماد میں لیا گیا اور ممبرشپ کا طریقہ کار سمجھایا گیا اور پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے بھر پور ممبرسازی پر زور دیا گیا.
ورکرز کنونشن سے خطاب میں سینئر رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف کی کامیابیوں اور خاص طور پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالی. اس حوالے سے تارکین وطن کے مسائل کو حل کروانے میں قونصلیٹ جدہ کے ویلفیئر ونگ کی انتھک محنت کو بھی سراہا گیا۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا. اسٹیج سیکرٹری کے فرائض علی رضا نے سر انجام دیئے
ورکر کنونشن سے سینئر رہنما مفتی محمد عزیر بھٹہ ، ارسلان شاہد سنی ، ڈاکٹر انور جاوید، ہاشم علی ، فاروق انجم اورذوالفقار علی اور دیگر نے خطاب کیا. پروگرام کے اختتام پر سینئر رہنماؤں کی طرف سے شاندار عشائیہ دیا گیا.
