سیالکوٹ رپورٹ( نمائندہ خصوصی افتخار الحق کھٹانہ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
پی ٹی آئی امیدوار قیصراقبال بریار برطانیہ کی شہریت کے حامل نکلے,حلقہ کے رہائشی افتخار نامی شخص کی جانب سے ریٹرننگ افسر کے پاس اعتراضات داخل کئے ،جس میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 62 ذیلی دفعہ سی کے تحت اور عدالت عظمیٰ کے فیصلہ جات ہی روشنی میں قیصر اقبال بریار الیکشن میں حصہ لینے کے اہل نہیں، درخواست کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق کاغذات نامزدگی داخل ہونے سے قبل غیرملکی شہریت منسوخی کا پراسس مکمل ہونا ضروری ہے، اور سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق غیر ملکی شہریت منسوخ کرنے کی درخواست دینا کافی نہیں ہے بلکہ شہریت منسوخی کا سرٹیفکیٹ کاغذات نامزدگی داخل ہونے سے قبل جاری ہونا ہےقیصر اقبال کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں،جس پر آر او نے قیصر بریار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے دوسری جانب قیصر بریار نے فیصلے کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ھے۔