جدہ رپورٹ(امداد حسین لک نمائندہ خصوصی ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
گزشتہ روز جدہ میں پی ٹی آئی ہزارہ گروپ کا اہم اجلاس منعقدہ ہوا جس میں ہزارہ بھر کے تمام اضلاع سے پی ٹی آئی کارکنان نے شرکت کی اور اور اتفاق رائے سے سرپرست اعلی اور چئیرمین کا انتخاب کیا گیا جبکہ باقی عہدوں کا علان مکمل تنظیم سازی کے بعد سب کی مشاورت سے جلد کیا جائے اجلاس میں آئندہ پی ٹئ آئی انٹرا پارٹئ الیکشن سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اجلاس میں نمایاں شخصیات میں تنویر صدیق خان ،محمد اقبال مغل ، امتیاز قریشی ، شیخ منیر ،اسحاق مغل ،ملک منیر ،مرزاہ زولفقار ،سہیل ،سراج ،نعمان،جمیل،جاوید خان،مشتاق خان ،نزیر خان ،محمود خان،ڈاکٹر مظہر ،عدنان خان اور رضوان سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ اس موقع پر دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کارکنان بھی موجود تھے تقریب کے آخر میں بشیر خان سواتی نے اجلاس میں شریک تمام کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے ہم عمران خان کے سپاہی ہیں ہم نے ہزارہ سے پہلے بھی پارٹئ کو لیڈ دلائی ہے آئندہ بھی اپنے علاقے اور سعودی عرب میں اپنے ہزارے والوں کے مسائل حل کرنے اور انکی آواز بنے گیے.