Pakistan Peoples Party senior leader Sharjeel Inam Memon 133

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان کامائنڈسیٹ آمرانہ ہے،آج ملک میں امپائرنیوٹرل ہےجوعمران خان کواچھانہیں لگتا۔

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان حکومت نےاسمبلی میں کوئی قانون سازی نہیں کی، پی ٹی آئی حکومت زیادہ ترقوانین آرڈیننس کےذریعےلےکرآئی،انہوں نے اپنے دورحکومت میں غیرآئینی کام کئے ، عمران خان کس منہ سےاداروں،سیاسی جماعتوں پرتنقیدکرتےہیں؟
شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان ملک میں انارکی پھیلاناچاہ رہےہیں، عمران خان صرف اپنی پسندکافیصلہ قبول کرتےہیں،عمران خان کےپاس شروع سےہی اکثریت نہیں تھی،عمران خان کومصنوعی وزیراعظم بنایا گیا تھا ، خان صاحب یہ ملک عوام کاہے،آپ کوورثےمیں نہیں ملا.
شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نےکہاتھاایمنسٹی سکیم چور،ڈاکوؤں کیلئےبنائی گئی،اقتدار میں آ کر ایمنسٹی سکیمیں ختم کروں گا،جب اقتدار میں آئے تو خود ایمنسٹی سکیم دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں