پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں پیپلز سیکریٹریٹ میں ہائبرڈ اجلاس 235

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں پیپلز سیکریٹریٹ میں ہائبرڈ اجلاس

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو لانگ مارچ کے روٹ اور راستے میں مختلف شہروں میں قیام کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا
،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مختلف شہروں سے لانگ مارچ میں شامل ہونے والے قافلوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا، لانگ مارچ کے روٹ میں مختلف جلسوں کے انعقاد اور ان کی تیاریوں کے سلسلے میں بھی بریفنگ دی گئی
لانگ مارچ کے روٹ میں ہونے والے استقبالیہ کیمپوں کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی لانگ مارچ کی تیاریوں کو جلد سے جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت، اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، سید مخدوم احمد محمود، نوابزادہ افتخار، ناصر شاہ، شرجیل میمن، ڈاکٹر جاوید صدیقی اور خواجہ رضوان شریک تھے،مرتضی محمود، مصطفی محمود، علی حیدر گیلانی، عبدالقادر گیلانی، قاسم گیلانی اور عبدالقادر شاہین بھی اجلاس میں موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں