پاکستان پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ گلف کے انفارمیشن سیکرٹری چوہدری سجاد نذیر کی جدہ آمد پر پارٹی قائمقام صدر ملک جاوید کی جانب سے ویلکم عشائیہ دیا گیا ۔ 223

پاکستان پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ گلف کے انفارمیشن سیکرٹری چوہدری سجاد نذیر کی جدہ آمد پر پارٹی قائمقام صدر ملک جاوید کی جانب سے ویلکم عشائیہ دیا گیا ۔

رپورٹ جدہ : امداد حسین لک ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

عشائیہ میں بڑی تعداد میں پارٹی عہدے دران و ممبران نے شرکت کی اور چوہدری ساجد نذیر کو سعودی عرب آمد پر ویلکم کیا اور عمرہ کی مبارکباد دی اور پارٹی کی موجودہ صورت حال کے متعلق آگاہ کیا جس پر سجاد نے بہترین انداز میں ویلکم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو ہر مشکل دور میں بھی پاکستان کو آگے لیکر گئی ہے اور آنے والا وقت پھر ہمارا ہے موجودہ ملکی معاشی حالات جو بہتر ہو رہے ہیں اس میں اہم کردار وزارت خارجہ یعنی بلاول بھٹو زرداری کا ہے جنکی بہترین خارجہ پالیسی اور حکمت عملی سے اس وقت دوست ممالک سے روابط بڑھیں گے جو دوریاں گزشتہ حکومت نے ڈالی تھی وہ ختم ہوئے ہیں اور اس وقت سعودی عرب چین اور دیگر جو ہے مالی معاونت کے لیے تیار ہوئے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سب کو ملکر دیار میں پارٹی کو منظم اور مضبوط کرنا اور سب نے ملکر دن رات پارٹی کے لیے محنت کرنی ہے انشاء اللہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہو گا پاکستان میں تقریب میں پارتی عہدے دران اکرام کوہلی ،راجہ اعجاز،تکاسر عباس ،آفتاب ترابی زوالفقار گجر ،زمرد خان سیفی ،اور دیگر بھی شریک ہوئے اور تقریب کے اختتام پر زمرد خان سیفی نے بی بی شھید کے بچھڑنے پر ایک خوبصورت نظم سنا کر سب کا خون گرمایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں