Pakistan Peoples Party Germany 181

پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی گوٹنگن نے یونیورسٹیوں کے شہر گوٹنگن میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 69 واں یوم پیدائش پھرجوش انداز میں منایا

گوٹنگن رپورٹ، مطیع اللہ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سالگرہ تقریب میں یونیورسٹی کے پروفیسرز پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس سمیت فیملیز نے شرکت کی،
سالگرہ کے مناسبت سے کیک کاٹا گیا ۔69 واں سالگرہ کے موقع پر کارکنان نے تجدید عہد وفا کرتے ھوئے بینظیر بھٹو شہید کی مشن کو جاری رکھنے کے لیے عہد کیا
سالگرہ تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی خواتین ونگ کی صدر نذہت ہارون اور گوٹنگن کے صدر محمد ہارون کی رہائش گاہ پر ایک سادہ و پھروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کا باقاعدہ اغاز تلاوت قران پاک سے کیا جبکہ خواتین ونگ جرمنی کی صدر نزہت ہارون شرکاء کو آمدید پر شکریہ ادا کیا اور تہنیتی و تجدیدی الفاظ سے تقریب کا اغاز کیا گیا

سالگرہ کے تقریب سے خطاب کرتے ھوئے پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صدر نزہت ہاروب نے محترمہ بینظیر بھٹو کو 69 ویں یوم۔پیدائش پر زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو تاریخ ساز مدبر و بھادر رہنما تھیں، وہ چاروں صوبوں سمیت کشمیر گلگت بلتستان کی ترجمان تھی ۔ان کا قتل درحقیقت خوشحال، ترقی پسند اور جمہوری پاکستان کے خواب پر شب خون مارنا تھا شہید بی بی کی سالگرہ تقریب غیر جمہوری پاکستان کے دشمنوں کے لیے ایک پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو جرأت مند‘ بے خوف اور نڈر سیاسی رہنما تھیں۔ ملک و قوم اور جمہوریت کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے کو تیار رہتی تھیں۔ انہوں نے اپنی جان دیکر امر ھوگئی۔لیکن اج بھی ہمارے دلوں مین زندہ ھے بی بی شہید کی سالگرہ تقریب ہمیں ان کے ساتھ تجدیدعہدوفاکرنے موقع دیتاھے

پاکستان پیپلزپارٹی گوٹنگن کے صدر محمد ہارون نے کہاکہ بی بی شہیدکی پاکستان اور عالم اسلام کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کرتے ھے، بینظیر بھٹو ایک عالمگیر شہرت رکھنے والی عظیم لیڈر تھی ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیگی
اس موقع پر پاکستان اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن گوٹنگن کے نومنتخب طلبہ رہنماؤں کو اجر پہنایا گیا نومنتخب رہنماؤں کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا گیا

تقریب میں خواتین و بچوں سمیت مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسرز، پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس اور دیگر مقامی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر کیک کاٹ گیا اور نعرے لگاتے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں