جدہ :ثناء شعیب :پی این پی نیوز ایچ ڈی
پاکستان اوورسیز میڈیا فورم کے سرپرست اعلیٰ سید مسرت خلیل نے امریکہ سے آئے ہوئے صحافی اورایگزیکٹو پروڈیوسرجیو اورسفیرپاکستان وقارعلی خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ تقریب میں فورم کے ممبران اور کمیونٹی کے اراکین ساتھ ساتھ سعودی میڈیا پرسن اور بزنس وومن ڈاکٹر سمیرا عزیز اورایڈورٹائزنگ ایجنسی کے نمائندے سلیم صدیقی نے بھی شرکت کی۔ وقارعلی خان نے اپنے خطاب میں صحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے اور اس بات پر زور دیا کہ صحافت ایک اعلیٰ پیشہ ہے جس میں اعلیٰ احساس ذمہ داری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا اوورسیز صحافیوں کی بڑی اہمیت ہے۔ ان کا احترام کرنا ہر ایک کا فرض ہے۔ کیونکہ وہ اپنے ملک کے سفیر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ وقار علی خان نے کہا امریکہ میں پاکستانیوں کا بہت احترام کیا جاتا ہے۔ نئی نسل میں مذہب کی طرف بہت زیادہ جھکاؤ ہے۔ یہاں کی ہر مسجد میں ایک مدرسہ (مذہبی اسکول) ہے، اور ان کا انتظام وقف کمیٹیوں کے ذریعے کیا جاتا ہے جو بچوں کی پرورش اور نشوونما پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ انھوں نے بتایا عالمی سطح پر یوایس اے میں پاکستانی ڈاکٹرز دوسرے نمبر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، “حال ہی میں، ٹرمپ انتظامیہ نے امریکہ میں 1000 پاکستانی ڈاکٹروں کی بھرتی کی سہولت فراہم کی، جو ان کی مہارت اور شہرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ میڈیا کونسل اف اوورسیز پاکستانیز کے بارے میں انھوں کہا میں جلد ہی نیویارک میں ایک بڑے کنونشن کی میزبانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ اس تقریب میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے صحافیوں کو مدعو کیا جاءے گا۔ انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے مضبوط تعلقات کو فروغ دینے میں صحافت کے کردار پر بھی روشنی ڈالی اور سعودی ثقافت اور قوانین کے باہمی احترام پر زور دیا اور تارکین وطن کو مقامی ضوابط کی پابندی کرنے کا مشورہ دیا۔