Pakistan Overseas Community Global Women's Section Saudi Arabia Holds Annual Meeting 189

پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل شعبہء خواتین سعودی عرب کی جانب سے سالانہ نشست کا انعقاد

رپورٹ لاہور :سردار صغیر برقی (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

23 جون 2022 بروز جمعرات صدر پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل شعبہء خواتین نمیرہ محسن کی جانب سے تار برقی پر سالانہ نشست کا اہتمام کیا گیا۔
اس نشست کا موضوع خاص طور پر دیار غیر میں مقیم پاکستانی خواتین کے حقوق کی حفاظت، آگاہی، اخلاقی تربیت اور باہمی مؤثر رابطے کے ذرائع ہموار کرنا تھا۔
نشست کا آغاز صدر سعودی عرب نمیرہ محسن نے پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے منشور سے کیا اور تمام ممبران کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ مستقبل کے لائحۂ عمل ، مختلف تعلیمی ، سماجی اور تربیتی سرگرمیوں کو زیر بحث لایا گیا۔
وردہ رضا جنرل سیکرٹری سعودی عرب، فائضہ جنید میڈیا ہیڈ سعودی عرب، ام ابراہیم صدر منطقہ ریاض، مسرت جنرل سیکرٹری ریاض، شاہین جاوید میڈیا ہیڈ ریاض، اذان جنید حرا، اور دیگر ممبران نے موجودہ حالات کے تناظر میں اپنی آراء اور پر خلوص جذبات کا اظہار کیا۔ اور اس بات پر زور دیا کہ خواتین کی بہبود کے لیے مزید فعال پروگرام متعارف کروائے جائیں تاکہ ہماری سمندر پار بسنے والی نسلیں اپنی تہذیب اور شناخت برقرار رکھ سکیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل سعودی عرب کی وہ واحد جماعت ہے جو پاکستانی خواتیں کی بہبود و فلاح کے لیے سرگرم عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں