پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل وومن ونگ الریاض اور سیدات فورم کی جانب سے دیار غیر میں مقیم خواتین کے لئے یوم آزادی کی مناسبت سے ایک رنگارنگ تقریب کا اہتمام 358

پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل وومن ونگ الریاض اور سیدات فورم کی جانب سے دیار غیر میں مقیم خواتین کے لئے یوم آزادی کی مناسبت سے ایک رنگارنگ تقریب کا اہتمام

رپورٹ : شاہین جاوید : الریاض سعودی عرب ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی )

پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل وومن ونگ الریاض اور سیدات فورم کی جانب سے دیار غیر میں مقیم خواتین کے لئے یوم آزادی کی مناسبت سے ایک رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کا شرف ظاہرہ برکاتی کو حاصل ہوا جبکہ سرکار دو عالم کی شام میں ھدیہ نعت ام ابراہیم نے ہیش کی، اس کے بعد سعودی عرب اور پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا جس کو تمام خواتین اور بچوں نے ملکر ہڑھا، رنگارنگ تقریب میں چودہ اگست کے حوالے سے تقاریر بھی پیش کی گئی ، بچوں نے ملی نغموں پر پرفارمنس بھی دیکھائی اور بچوں میں پاکستان کے حوالے سے سوال و جواب کے مقابلے بھی کروائے گئے اور انعامات بھی دئیے گئے،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی او سی گلوبل وومن ونگ الریاض کی صدر ام ابراہیم قریشی کا کہنا تھا کہ آزادی اتنی بڑی نعمت ہے کہ اس کا احساس کرنا چاہیے اور اس کی حفاظت کرنی چاہیے، نعمت کا شکر ادا کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی جائے انکا مذید کہنا تھا کہ اگر یہ چار کام کر دیے جائیں تو ملک ترقی کرسکتا ہے، امانت میں خیانت نہ کی جائے سچ بات کہی جائے، حسن اخلاق اختیار کیا جائے اور رزق حلال کمایا جائے، امی ابراہیم اور دیگر مقررین نے قائد اعظم کے فرمودات کی روشنی میں اپنی میں بتایا کہ قائد اعظم کس طرح کا پاکستان چاہتے تھے، قائد اعظم اسلام کی بنیاد پر پاکستان کا دستور چاہتے تھے، جس میں ہر فرد کو صحت تعلیم اور روزگار میسر ہو،ملک علم و فن تہذیب و تمدن میں میں اپنی پہچان واضح پہچان رکھتا ہو۔ جس میں رنگ و نسل کی تفریق نہ ہو عقیدے کی آزادی ہو تعصب سے پاک ہو اور جس کا نام اس دنیا میں عدل و انصاف کے نام سے جانا جاتا ہو، اور مدینہ کی ریاست جیسا عادلانہ نظام قائم ہو۔ انہوں نے اپنی تقریر کا اختتام اس شعر پر کیا کہ
خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گُل جسے اندیشہ زوال نہ ہو۔
ایونٹ آرگنائزر صدر پی او سی گلوبل وومن ونگ الریاض ام ابراہیم نے پی او سی گلوبل کی صدر وومن ونگ نمیرہ محسن کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا اور ریاض ٹیم کے تمام ممبران بالخصوص منزہ اختر، مسرت خان، شازیہ وحید، مسرت علی، عمتالعزرا، سُومو ملک، فائزہ سیدہ، عائشہ محمد ، مونا حیدر، طیبہ زیشان، مریم قریشی اور حفظی قریشی کا شکریہ ادا کیا کہ جنکی انتھک محنت سے اس پروگرام کا انعقاد کیا جا سکا۔ تقریب کے آخر میں جشن آزادی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں