پاکستان اوورسيز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب صدر ندیم اختر چوہدری کا ایمبیسی ریاض کا دورہ 240

پاکستان اوورسيز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب صدر ندیم اختر چوہدری کا ایمبیسی ریاض کا دورہ

رپورٹ ریاض (عالم خان مہمند ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)
پاکستان ایمبیسی ریاض سعودی عرب کا صدر پاکستان اوورسيز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب ندیم اختر چوہدری نے اوورسيز پاکستانیز کے مسائل اور ان کے حل کیلئے دورہ کیا۔جس میں نائب سفیر منسٹر آف ٹریڈ اظہر علی داہر سے بزنس کیمیونٹی کے مسائل کے حوالے سے مشاورت ہوئی سعودیہ اور پاکستان میں لیگل بزنس اور اینویسمنٹ کیلیے سپورٹ پر باہمی کواراڈینشن سے چلنے کا عزم کیا۔اور فرسٹ سیکرٹری ڈپلومیٹک فیاض خان، ہیڈ آف چانسری توصیف خاور ،ویلفیئر اتاشی سی ڈبلیو اے محمد معصوم، ویلفیئر اتاشی سی ڈبلیو اے ٹو سہیل بابر اور دیگر شعبہ جات کے آفیسران کے ساتھ مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔جن میں فوکل پرسنز پاکستان ایمبیسی کی خدمات کی خدمات کا اعتراف اور ں کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کیلئے سفیر پاکستان لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ )بلال اکبر کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام ، ہروب اقامہ ایکسپائری، پاسپورٹ، نادرہ ،لیگل ایشوز وغیرہ جیسے بنیادی مسائل کے بہتر حل کیلئے متعلقہ سعودی حکومتی اداروں مکتب عمل، ترحیل ،جیل خانہ جات، جوازات ،محکمہ صحت، شعبہ پولیس وغیرہ کا پاکستان ایمبیسی ریاض کے ساتھ تعاون پر سعودی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس تعاون کو مزید فروغ دینے پر مشاورت کی گئی ۔ندیم اختر چوہدری صدر پاکستان اوورسيز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب نے سفیر پاکستان بلال اکبر کے ماتحت بہترین خدمات پر پاکستان ایمبیسی ریاض اور کونسلیٹ جدہ کی خدمات کو سراہا اور ہر قسم کی خدمات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر تمام آفیسروں کی طرف سے ندیم اختر چوہدری کی خدمات پر خوشی کا اظہار کیا اور یہ بھی کہا گیا کہ آپ ہمارہ اثاثہ ہیں اوورسيز کے مسائل میں ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں