Pakistan Foreign Minister Bilawal Bhutto Zardari is currently on a visit to Germany where he met his counterpart Bir Bok 134

پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اس وقت جرمنی کے دورے پر ہیں جہاں ان کی ملاقات ان کی ہم منصب بیر بوک سے کرائی گئی

رپورٹ جرمنی رپورٹ مہوش ظفر : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ملاقات میں اہم سیاسی امور پر بات چیت ہوئ جن میں افغانستان، ایران ،یوکرائن جنگ ،کشمیر میں بھارتی غاضبانہ قبضہ کے علاوہ ایک اہم مسلہ جرمنی میں فیملی ری یونین ویزے میں تاخیر سے متعلق سوالات کئے گئے۔
اس کے بعد وزیر خارجہ نے برلن میں موجود پاکستانی سفارتخانے میں ڈیجیٹل ٹورازم کارنر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اور آج ہی رات ان کی واپسی متوقع ہے۔
جرمنی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے.
اور آج کی دو طرفہ بات چیت کے نتیجے میں جرمن حکومت نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ آنے والے وقتوں میں جب سیلاب سے تباہ شدہ اور کمزور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ہوگی تو اس میں بھی جرمنی ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا۔
پاکستان اور جرمنی کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بہت پوٹینشل ہے۔
ہمارے معاشی دو طرفہ تعلقات میں یورپی ممالک میں جرمنی سب سے آگے ہے۔
اور ان تعلقات میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔
تعلیم کے معاملے میں بھی مل کر کام کرنے کی گنجائش ہے۔
جرمنی میں بہت زیادہ تعداد میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت ہے۔
اگر وہ ان افراد کی صنعتی تربیت میں ھمارا ساتھ دیں تو پاکستان اس معاملے میں جرمنی کی مدد کرسکتا ہے اور ہمارے لوگ جرمنی آکر روزگار حاصل کرسکتے ہیں جس سے جرمنی کی انفرادی قوت کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے۔
موسمیاتی تبدیلی اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہ حالی پر انصاف کرنے کے معاملے پہ بھی جرمنی سے بات چیت کی۔
چونکہ جرمنی کی وزیر خارجہ گرین پارٹی سے ھے جو کہ موسمیاتی تغیرات پر بہت کام کررہی ہے اس لئے امید ھے کہ اس پر بھی ھمارے ساتھ ملکر کام ھو گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں