انٹرویواہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبکاروبارملٹی میڈیا

پاکستان ایگزیکٹو فورم سعودی عرب کی جانب سے بزنس میٹ اپ کی چھٹی سالانہ تقریب کا شاندار انعقاد

پاکستان ایگزیکٹو فورم سعودی عرب کی جانب سے بزنس میٹ اپ کی چھٹی سالانہ تقریب کا شاندار انعقاد

شاہین جاوید :شاہین جاوید :الریاض سعودی عرب پی این پی نیوز ایچ ڈی

پاکستان ایگزیکٹو فورم سعودی عرب کی جانب سے چھٹی سالانہ تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں سفیر پاکستان نے خصوصی شرکت کی ۔سفارتخانے پاکستان کے دیگر اعلی افسران اور مملکت میں مقیم پاکستان بزنس کمیونٹی، ممتاز سعودی کاروباری شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔
سعودی دارالحکومت الریاض میں منعقدہ تقریب کا مقصد مملکت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے درمیان رابطے، باہمی تعاون اور کاروباری روابط کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر فورم کے چیئرمین منیر احمد شاد اور دیگر عہدیداران نے فورم کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور کمیونٹی کی خدمات کو سراہا۔

سفیرِ پاکستان احمد فاروق نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ایگزیکٹو فورم کی کاوشوں کو سراہا اور بزنس کمیونٹی کے کردار کو ملک و قوم کے لیے اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نہ صرف قیمتی زرمبادلہ وطن بھیج رہے ہیں بلکہ پاکستان کا مثبت تشخص بھی اجاگر کر رہے ہیں۔

تقریب میں کمیونٹی کے مسائل، کاروباری مواقع اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے مفید گفتگو ہوئی، جب کہ شرکاء نے فورم کے پلیٹ فارم کو پاکستانیوں کے اتحاد و یگانگت کے لیے ایک موثر ذریعہ قرار دیا۔

آخر میں کمیونٹی کے لئے بہترین خدمات سرانجام دینے پر یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے