پاکستان نے بھارت کے تین رافیل سمیت 5 طیارے گرائے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف 94

پاکستان نے بھارت کے تین رافیل سمیت 5 طیارے گرائے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

اسٹاف رپورٹ:پی این پی نیوز ایچ ڈی

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ اب تک افواج پاکستان نے دشمن کی جارحیت کے جواب میں اور دفاع میں بھارت کے پانچ طیارے اور ایک کمبیٹ ڈرون ، جو پاکستان پر حملہ آور ہوئے ، انہیں مار گرایا گیاہے ، گرائے جانے والوں میں تین رافیل، ایک مگ 29 اور ایک ایس یو طیارہ شامل ہے ۔اس کے علاوہ ایک ہیرون کمبیٹ ڈرون بھی اس میں شامل ہے ۔یہ طیارے بھٹنڈا ، جموں ، ایوانتی پور، اکھنور اور ایک سری نگر میں گرایا گیا ۔ بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پارک پراجیکٹ اور اس میں نوسہری ڈیم کے ڈھانچے کونشانہ بناتے ہوئے نقصان پہنچایا.
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکہا ہے کہ بھارت نے بزدلانہ حملے میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا ، اب تک 6 مقامات پر حملوں میں 26 پاکستانی معصوم شہری شہید ہو چکے ہیں اور 46 زخمی ہیں
احمد پور ایسٹ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا ، یہاں 13 شہادتیں ہوئیں جن میں دو تین سال کی بچیاں بھی ہیں ، اس کے علاوہ سات خواتین اور 4 مرد ہیں، اس کے علاوہ 37 افراد زخمی ہوئے جن میں 28 مرد اور 9 خواتین ہیں.
مظفر آباد کے قریب مسجد بلال کو بھارتی جارحیت اور بربریت کا نشانہ بنایا گیا ، یہاں تین شہید ہوئے اس کے علاوہ ایک بچی اور لڑکا زخمی ہے .
کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا ، یہاں ایک سولہ لڑکی ، ایک اٹھارہ سال کا لڑکا شہید ہوا ، ایک ماں اور بیٹی زخمی ہیں .
مریدکے میں مسجد کو نشانہ بنایا گیا ، یہاں تین افراد شہید ہوئے جبکہ ایک شخص زخمی ہے.
سیالکوٹ میں جو نشانہ بنایا گیا اس میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا جبکہ شکر گڑھ میں بھی کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا البتہ ایک ڈسپنسری کو نقصان پہنچاہے .
بھارت لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ جاری رکھی ہوئی ہے ، آرٹیلری کی فائرنگ کی جارہی ہے ، اس میں اب تک معصوم شہری شہید ہو چکے ہیں جس میں ایک پانچ سال کا بچہ بھی شامل ہے .
پاکستان کی مسلح افواج نے قوم کی بھرپور حمایت سے دشمن کو پاکستان پر حملہ کرنے کے چند لمحوں کے بعد ہی منہ توڑ اور بھر پور جواب دیا اور دے رہی ہے ، یہ بات ذہن میں رکھیں کہ بھارت نے پاکستان میں مساجد کونشانہ بنایا ہے ، مساجد اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا اس تنگ نظر سوچ کی عکاسی کر تاہے جو کہ مودی کی حکومت میں ہندوو کے زیر تسلط بڑھ رہی ہے ، جس میں اقلیتوں اور بالخصوص مسلمانوں کو ، ان کی مذہبی آزادی کو سلب کیا جارہاہے اور نشانہ بنایا جارہاہے .
یہ بھی جاننا ضروری ہے جن جگہوں کو نشانہ بنایا گیا یہ وہی جگہیں ہیں جن کو کل انٹرنیشنل اور لوکل میڈیا نے وزٹ کیا اور دیکھا کہ بھارت جو بلا جواز اور بلاثبوت جو الزام لگا تاہے ، ایسا وہاں کچھ بھی نہیں تھا، معصوم شہری اور بچے وہاں موجود تھے ، مریدکے اور بہاولپور کا میڈیا ، باشمول انٹرنیشنل میڈیا کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا.
الحمدو اللہ پاک فضائیہ کے تمام طیارے اور اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں، اس فضائی جنگ کے علاوہ دشمن نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ شروع کی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا، جس میں بھارت کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دی گئیں.
ایک اور افسوسناک عمل یہ تھا کہ بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پارک پراجیکٹ اور اس میں نوسہری ڈیم کے ڈھانچے کونشانہ بناتے ہوئے نقصان پہنچایا، ہائیڈرو سٹرکچر ز کو نشانہ بنایا ناقابل قبول اور خطرناک کشیدگی ہے ، کیا بھارت پاکستان کے عوام کے پانی کو نقصان پہنچانا چاہتاہے ، کیا وہ جانتاہے کہ اس کے کیا نتائج ہوں گے ؟ کیا بین الاقوامی قوانین اور جنگی قوانین ، روایات اس بات کی اجازت دیتی ہیں کہ آپ کسی اور ملک کے پانی کے ذخائر ، ڈیم اور ہائیڈرو پارک سٹرکچرز کو نشانہ بنائیں.
بھارت نے گزشتہ بزدلانہ کارروائی کے دوران بہت سی اور قومی اور بین الاقوامی فلائٹس پاکستان کی ایئر سپیس میں موجود تھیں، ان میں ہزاروں مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالی گئی، اس وقت 57 بین الاقوامی فلائٹس پاکستان کی ایئر سپیس میں تھیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں