پاک فوج کا قومی فیصلہ سازی میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے،فوج کے غیر سیاسی ہونے سے پاکستان میں سیاسی استحکام کو فروغ ملے گا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 171

پاک فوج کا قومی فیصلہ سازی میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے،فوج کے غیر سیاسی ہونے سے پاکستان میں سیاسی استحکام کو فروغ ملے گا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

رپورٹ دبئی محمد آصف خان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاک فوج کا قومی فیصلہ سازی میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے ،فوج کے غیر سیاسی ہونے سے پاکستان میں سیاسی استحکام کو فروغ ملے گا.
خلیجی اخبار گلف نیوزکو انٹرویودیتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ افواج پاکستان نے اندرونی خلفشار پر قابو پانے میں ہمیشہ کردار ادا کیا،فوج کے غیرسیاسی ہونے سے جمہوری اقدار پروان چڑھےں گی،فوج پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی.
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ فوج کے غیر سیاسی ہونے کو کچھ افراد نے ہدف تنقید بنایا،فوج کے غیر سیاسی ہونے سے فوج کے عوام سے تعلقات مضبوط ہوں گے،فوج کے غیر سیاسی ہونے سے پاکستان میں سیاسی استحکام کو فروغ ملے گا.
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم رکھا،پاک فوج کا قومی فیصلہ سازی میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے.
انہوں نے کہاکہ افغانستان میں دہشتگردی کیخلاف جنگ نے ملک کی مغربی سرحدوں کو غیر محفوظ بنایا،امریکی انخلاکے بعد مغربی سرحدوں پر استحکام آیا لیکن حالات معمول پر نہیں.
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ہمارے خلیجی اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں ، عرب ریاستوں کے ساتھ ہمارے بے لوث تعلقات ہیں،مشکل وقت میں عرب ممالک کی فراخدلانہ اور غیر مشروط حمایت کے مشکور ہیں، آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ مشرق وسطیٰ ممالک کے مفادات کے تحفظ کی حمایت کی ہے،پاکستان مستقبل میں بھی مشرق وسطیٰ ممالک کے مفادات کے تحفظ کی حمایت کرتا رہے گا.
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ آپریشن ردالفسادکا مقصد دہشت گردوں اور انتہا پسند گروپوں کا خاتمہ کرنا تھا، ہم نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں، مشکل ترین وقت میں دنیا کی بہترین فوجی قوتوں میں سے ایک کی خدمت اور قیادت اعزاز ہے،چار دہائیوں میں پاک فوج کو ایک مسلسل ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر دیکھا ہے،ہم نے محدود وسائل کا بہترین استعمال کرتے ہوئے خود کو جدید تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا، مستقبل میں پاک فوج کو مربوط اور ایک جدید فورس کے طور پر دیکھتا ہوں.
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ کوئی بھی قوم صرف دفاعی قوت کی وجہ سے محفوظ نہیں ہوتی ، ہم نوجوانوں کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے، ہماری نوجوان نسل کل آبادی کا 60 فیصد ہے،مسلح افواج مادر وطن کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں، پاکستان کی مسلح افواج قوم کی طرف سے اپنی طاقت اور حمایت حاصل کرتی ہیں.
آرمی چیف نے کہاکہ نوجوان نسل اپنا وقت اور توانائی تعلیم اور ہنر کیلئے وقف کریں، ایماندارای اور بے لوث محنت ترقی پسند معاشرے کی بنیاد ہے،نوجوان خود کو تفرقہ انگیز پروپیگنڈے سے محفوظ رکھیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں