(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
عثمان خان کاکڑ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ دو دن قبل صحت کی خراب حالت کی بناء پر انہیں کوئٹہ سے علاج کے لئے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 13 جون کو وہ اپنے گھر کے واش روم میں گِر گئے تھے۔ اور اس کے سر پر گہری چوٹ آئی تھی، جس کے بعد وہ قومہ میں چلے گئے تھے۔ آج ان کی میت کوئٹہ منتقل کی جائی گی، اور کل آبائی گاؤں مسلم باغ میں نماز جنازہ ادا کیا جائے گا۔