رپورٹ حافظ آباد سے
پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے چیئرمین ناصر حبیب کی جانب سے دردمندانہ اپیل تفصیلات کے مطابق چیئرمین ناصر حبیب نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ کی مدد سے فلائٹ آپریشن جلد بحال کرنے میں مدد فرمائی جائے اور دوسری جانب انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رپائی میں بھی پاک سعودی فرینڈ شپ فورم اہم کردار ادا کررہا ہے اور اس میں پاکستانی سفارتخانے کا کردار بھی شامل ہے انہوں نے کہا ہے کہ پاک سعودی فرینڈ شپ فورم پردیس میں ایک دوسرے کے کام آنے کا دوسرا نام ہے اور یہ خدمت ہم ہمیشہ کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی لازوال محبت کی داستان اور دوستی پر ہمیں فخر ہے انہوں نے کہا کہ ہم قانون کے مطابق پاکستانیوں کو کاروبار اور سوشل فاصلہ رکھنے کی تلقین بھی کررہے ہیں انیوں نے اپنے بیان میں سعودی حکومت کو کورونا وائرس میں احسن اقدامات کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا.
