The colors of the Pak-Saudi Friendship Forum galaxy in the center of Riyadh 344

ریاض شہر کے وسط میں پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کی کہکشاں کے رنگ

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
پاک سعودی فرینڈشپ فورم کے چیئرمین ناصر محمود اور فورم کے عہدیداران نے پاکستانیت کا رنگ جما دیا. ناصر حبیب چیئرمین پاک سعودی فرینڈشپ فورم نے پاک سعودی فرینڈشپ فورم کے تمام اعلی عہدیدارں اور الریاض کی مشہور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا
ناصر حبیب کا کہنا تھا کہ میرے فورم کے تمام ساتھی اس محفل میں براجمان نظر آئے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی. چیئرمین ناصر حبیب نے پاکستانی کمیونٹی کی بے لوث خدمت کرنے پر تمام عہدیداروں اور کارکنوں کے کام کو سراہا اور ان کو اس نیک مقصد میں ساتھ دینے پر خراج تحسین پیش کیا کہ وہ فورم کی گراں قدر خدمات سر انجام دے رھے ھیں۔۔
تقریب سے سینیر رہنمسارشد تبسم کا کہنا تھا کہ ناصر حبیب کی قیادت میں پاک سعودی فرینڈ شپ فورم پاکستانی کمیونٹی کی بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہیں
تقریب سے منیر احمد شاد نے پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کی خدمات پر روشنی ڈالی
دیگر مقررین میں بزنس مین چوھدری عامر بشیر، منیر احمد شاد، بخت شیر خان اور پاک سعودی فرینڈشپ کے اہم ترین رکن ارشد تبسم ، تاج خان، عابد شمعون، چوھدری شبریز خان،
عبداللہ خان ، قیصر نے بھی پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کو پاکستانی کمیونٹی کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں