Pak-Saudi Friendship Forum continues its journey 187

پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کا سفر جاری

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کا سفر جاری معروف شخصیات کی شمولیت تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں موجود معروف بزنس مین چوہدری یاسر چوہدری اسد ،چوہدری مدثر،چوہدری سمیر نے پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے چیئرمین ناصر حبیب سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہیں اور متاثر ہوکر اس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پردیس میں پاکستانیوں کی اگر کوئی حقیقت میں مدد کررہا ہے تو وہ فورم صرف پاک سعودی فرینڈ شپ ہے اس موقع پر ناصر حبیب نے نئے آنے والے دوستوں کو بھر پور ویلکم کیا اور کہا کہ ہمارا مقصد صرف ہم وطنوں کی خدمت کرنا ہے اور جب تک سانس باقی ہے وہ کرتے رہیں گے اس دوران چوہدری سمیر کی جانب سے چیئرمین ناصر حبیب کے اعزاز میں زبردست عشائیہ دیا گیا جس میں متعدد شخصیات نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں