express solidarity with the oppressed people of Occupied Kashmir 200

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سفارتخانہ پاکستان کے زیر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 27 اکتوبر یوم سیاہ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

رپورٹ الریاض زبیر خان بلوچ -(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور نے کہا کہ حوصلہ مند کشمیری عوام دنیا بھر کی حمایت وتحسين کے مستحق ہیں کشمیری عوام کی تحریک خودارادیت کو بندوق کے زور پر نہیں دبایا جا سکتا کشمیر پر بھارتی افواج کا غاصبانہ قبضہ تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے سفیر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا.
دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی تقریب میں سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور کا کہنا تھا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیر پر ناجائز قابض ہے اور نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کا خون بہا رہا ہے اور ان کو استصواب رائے کا حق دینے کی بجائے ان کے بنیادی آزادی کے حق کو طاقت کے زور پر دبا رہا ہے مگر مقبوضہ کشمیر کی عوام نے بھارت کو کبھی مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا اور پاکستان کشمیر کی آزادی تک اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا.
نامور کشمیری رہنما حاجی احسان دانش اور سردار عاصم آفتاب کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے ناجائز عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا تاہم کشمیر میں ظلم وستم کو روکوانے اور حق خودارادیت کے لئے اقوام عالم کا کردار ناگزیر ہوچکا ہے اس لئے ضروری ہے کہ عالمی طاقتیں مسلہ کشمیر کو حل کروانے کے لئے کردار ادا کرے
تقریب میں سفارتی افسران توصف خاور،مواحد کیانی اور ایمن ندیم نے صدر پاکستان،وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے پیغامات پڑھ کر سنائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں