overseas Pakistanis organized a colorful Independence Day celebration in Dubai 267

وطن سے محبت کا اظہار سمندر پار پاکستانیوں نے دبئی میں کیا خوب جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی

رپورٹ دبئی : آصف خان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جس طرح سے سمندر پار پاکستانی ہمیشہ پاکستان کیلئے دل و جان سے محبت رکھتے ہیں،ویسے ہی دبئی کی پاکستانی کمیونٹی کے کچھ پاکستانیوں نے جشن آزادی پاکستان ایک نۓ انداز سے منایا ، 13 اگست کی رات بہت سے سمندر پار پاکستانیوں نے ممزر ساحل سمندر پر کار پر پاکستانی اور پی ٹی آئی کے جھنڈے لگائے.14 اگست کو غلام عباس نے اپنے گھر پر ایک پارٹی کا اہتمام کیا اور تمام پاکستانی کمیونٹی کے لوگ اکٹھے ہوئے اور کیک کاٹا گیا پاکستان اور عمران خان کے لیے دعائیں کی گیئی مہمانوں میں مختار خان بلوچ ،غلام حسین خان بلوچ، غلام مصطفیٰ خان بلوچ، اشفاق فرید خان بلوچ، راشد سعید خان بلوچ، آصف خان ،محمد فاروق ،عبدلرحمان ،محمد یوسف ،فدا حسین خان بلوچ،مبشر مختار ،صدیق اور دیگر لوگوں نے حصہ لیا.
اور آخرمیں پارٹی کے اختتام پر تمام مہمانوں کو کھانا بھی پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں