القصیم رپورٹ نمائندہ خصوصی(میاں محمد عظیم ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
خیبرپختونخواہ دوسرے مرحلے کے لیے ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ضلع دیر بالا بھی شامل ھے ۔ جہاں پر سیاسی سرگرمیاں زور وشور سے جاری ہیں جہاں تمام سیاسی جماعتیں اپنے مظبوط امیدواروں کو میدان میں اتار رہی ہیں۔ تو ھم اوورسیز پاکستانی بھی یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف بھی مظبوط امیدوار کو میدان میں اتارے ۔تمام سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں پر نظر ڈالی جائے تو وہاں پر اللہ تعالیٰ کا پاکستان تحریک انصاف پر خصوصی کرم ہے کہ سب امیدواروں میں سے مظبوط امیدوار پاکستان تحریک انصاف کو دیا ہوا ہے۔ جس کا نام انجینئر محمد نبی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کو تقریر کرنے کی جو فصاحت وبلاغت عطا کی ہے ۔ وہ دیر بالا میں پارٹی کی پہچان بنی۔ اور اسکی ولولہ انگیز تقاریر اور دن رات عوامی خدمت کے وجہ سے پاکستان تحریک انصاف دیر بالا نے بہت کم عرصہ میں پارٹی پوزیشن مظبوط کر دی ۔ انجینئر محمد نبی کی شب وروز محنت کے وجہ سے پارٹی نے 2015 کے بلدیاتی الیکشن میں ضلع بھر میں دوسرے نمبر پر ووٹ حاصل کیے ۔ اور تحصیل براول جو انجینئر محمد نبی کی اپنی تحصیل ہے میں کئی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ 2018 میں انجینئر محمد نبی کی قیادت میں پارٹی مذید مستحکم ہو گئی اور دیر بالا کو ایک ایم این اے کی سیٹ پر کامیابی دلائی۔ اگر پارٹی نے صوبائی ٹکٹ اس بندے کو دیا ہوتا تو آج دیر سے ایک صوبائی سیٹ بھی پی ٹی آئی کے ہاتھ میں ہوتی ۔ لیکن پارٹی کا فیصلہ کسی دوسرے کے حق میں آیا جسکی وجہ سے ایک کنفرم سیٹ سے محروم ہو گئے۔ لیکن پارٹی کےووٹ بینک میں مذید اضافہ ہوا۔ پارٹی کی اس مقبولیت اور مظبوط پوزیشن کو دیکھتے ہوئے دیگر جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں نے پارٹی رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیںے وہ لوگ بھی پارٹی میں شامل ہو گئے جو پہلے پی ٹی آئی کا مزاق اڑا رہے تھے۔ اب جبکہ بلدیاتی انتخابات قریب آرہے ہیں ۔ تو ہم جملہ کارکنان اورسیز جو کہ خان صاحب خود ھر وقت پر یہ بات کرتے ھے کہ اورسیز ھمارے دل کے بہت قریب ھے اورسیز کی وجہ سے ہماری پارٹی مظبوط ھوئی اگر خان صاحب آپ کو صحیح معنوں میں اوو رسیز سے محبت ھے تو ھمارے مطالبے بھی مان لیا کریں ھم آپ سے اپنے لئے کوئی ذاتی چیز نہیں مانگ رہے ہیں اگر کچھ مانگ رہے ہیں تو وہ ھے نظریاتی کارکنوں کو جو صحیح معنوں میں پارٹی کی نمائندگی کرسکتے ہیں اس لئے ھم تمام پارٹی عہدہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میئرتحصیل۔کے لئے انجنئیر محمد نبی سے کوئی اچھا بندہ نہیں ھے ھم سب اورسیز مطالبہ کرتے ھے کہ جلد از جلد انجنئیر محمد نبی صاحب کا ٹکٹ جاری کریں تاکہ کارکنان خوش ہوکر الیکشن کمپین شروع کریں اوور سیز پاکستانی جس میں پاکستان تحریک انصاف القصیم کے صدراور Poc Global Alqasim کے جنرل سیکٹری سعیداحمد صافی ،، لعل زمین خان تاران سیکرٹری پی ٹی ائی سوشل میڈیا ٹیم سعودی عرب ،، اکرام اللہ مشوانی سابقہ صدر مزاحمیہ سٹی ،جمع اللہ سابقہ صدر جدہ ،، عمرا خان سابقہ صدر ریاض ،،قاضی شہاب احمد موجودہ کوآرڈینیٹر القریات ،،اور باقی جملہ کارکنان سعودی عرب پارٹی کے رہنماؤں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ تحصیل چیرمین کا ٹکٹ انجینئر محمد نبی کو دیا جائے۔ ہم اوورسیز انجینئر محمد نبی اور پارٹی کیلے ہر قربانی دینے کیلے تیار ہے۔ پورے اوورسیز تحصیل براول کی صرف ایک ہی آواز ہے کہ آنے والے الیکشن میں انجینئر محمد نبی کو تحصیل چیرمین براول کے امیدوار کیلے پارٹی ٹکٹ جاری کیا جائے تا کہ پارٹی کے نظریاتی ورکرز کی حوصلہ افزائی ہو