Overseas Pakistanis living in Saudi Arabia congratulate General Asim Munir 179

سعودی عرب میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں. امید کرتے ہیں کہ جنرل عاصم منیر اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لائے ہوئے عوام اور فوج میں بھائی چارے کی فضا کو مزید مضبوط کریں گے. اوورسیز پاکستانی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودی عرب میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف بننے پر مبارکباد پیش کی ہے.
معروف صحافی اور سماجی شخصیت زاہد شریف نے کہا ہے کہ نئے ارمی چیف کی تقرری کے ساتھ ہی ملک میں ایک ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہوگیا ہے سیاست دانوں کا ایک بہت بڑا مسئلہ حل ہو گیا ہے. یاد رکھیں ارمی چیف کسی ایک سیاسی جماعت کا چیف اف آرمی سٹاف نہیں ہوتا بلکہ وہ پاکستان کا آرمی چیف ہوتا ہے جو سب سے پہلے پاکستان کے مفاد کا سوچتا ہے. نیا آرمی چیف پاکستانی عوام اور فوج کی محبت کو مزید مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے.
معروف سماجی و سیاسی شخصیت ملک راشد پرویز اعوان نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ان شا اللہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے ان پر قابو پا لائیں گے.
سرور خان انقلابی نے نئے آرمی چیف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئے ارمی چیف جنرل عاصم منیر ایک ایماندار، حافظ قرآن اور محب وطن پاکستانی ہیں ان کے آرمی چیف بننے سے اسلامی ممالک میں پاکستان کا وقار مزید بلند ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں