سمندر پار پاکستانیوں نے ہمیشہ ضرورت کے وقت اپنے ہم وطنوں کی بھرپور مدد کی ہے: سفیر ڈاکٹر محمد فیصل 182

سمندر پار پاکستانیوں نے ہمیشہ ضرورت کے وقت اپنے ہم وطنوں کی بھرپور مدد کی ہے: سفیر ڈاکٹر محمد فیصل

رپورٹ برلن رپورٹ مطیع اللہ : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سفارت خانہ پاکستان، برلن نے سیلے اور ہینوور کے کمیونٹی ممبران تعاون سے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے ایک فنڈ ریزر کا اہتمام کیا۔ سفارت خانے سے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل اور ان کی ٹیم نے اس تقریب میں شرکت کی جس کا مقصد سیلاب زدگان کے لیے امداد اکٹھا کرنا تھا۔
سفیر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں آنے والے حالیہ تباہ کن سیلاب سے ملک کا ایک تہائی حصہ بری طرح متاثر ہوا ہے اور 33 ملین سے زائد افراد کو فوری مدد اور پناہ کی اشد ضرورت ہے۔
اظہر ساہی نے سیلے سے کمیونٹی کی جانب سے کی گئی اس کاوش کی قیادت کی۔ اس تقریب کی ایک اور نمایاں خصوصیت سکھ برادری کی جانب سے عطیات میں حصہ ڈالنا تھا۔ سفیر پاکستان نے سکھ برادری کی جانب سے اس اقدام کو سراہا اور کرتارپور جذبے کو یاد کرتے ہوئے اس حمایت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں تارکین وطن اور مقامی جرمنوں نے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیلاب زدگان کی گھر واپسی میں مدد کے لیے امدادی سامان کے دو کنٹینرز کے اعلانات کے ساتھ کل 27000 یورو کے عطیات جمع کیے گئے۔
پاکستانی سفیر نے کمیونٹی ممبران کی فعال شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سفارت خانہ تارکین وطن کے ساتھ مل کر جرمنی کے مختلف شہروں میں اسی طرح کی تقریبات کے انعقاد میں تعاون کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں