Overseas Kashmir Foundation Saudi Arabia Officials Announce 472

اوور سیز کشمیر فاونڈیشن سعودی عرب کے عہدیداران کا اعلان

رپورٹ (الدمام سردار صغیر برقی، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)
اوور سیز کشمیر فاونڈیشن سعودی عرب کے عہدیداران کا اعلان ، وسیم حلیم خان صدر، محمد اخلاق جنرل سیکرٹری ، راجہ اجمل کشمیری چیف آرگنائزر ۔نامزد عہدیداران کا قیادت سے اظہار تشکر ۔فاونڈیشن کے لیے مزید محنت لگن سے کام کرنے کا عزم کا اظہار۔تفصیلات کے مطابق اوورسیز کشمیر فاونڈیشن سعودی عرب کے عہدیداران کا اعلان کیا گیا ۔وسیم حلیم خان صدر ،چیف آرگنائزر راجہ اجمل کشمیری ،چئیرمین ایڈوائزری کونسل ابرار رشیم ، جنرل سیکرٹری محمد اخلاق ،نائب صدر مبشر مبارک ، اطلاعا ت و نشریات طاہر اقبال ،چیف کوآرڈینٹر ذوالفقار اشرف ،سیکرٹری مالیات شوکت صدیق، ڈپٹی سیکرٹری مالیات صغیر برقی ، ساجد یعقوب رابطہ سیکرٹری ،راہد ریاض آرگنائزر ،جاوید برکی معاون سیکرٹری نشروعشات ،ارشد محمود معاون خصوصی نائب صدر،فخر الزمان معاون خصوصی ایڈوائزری کونسل ،صدیر بشیر ایڈیشنل سیکرٹری ،انور عزیز معاون خصوصی نامزد کر دیئے گے ۔تمام نامزد عہدیداران سے آن لائین حلف لیا گیا ۔اوورسیز فاونڈیشن کے تمام کارکنان نے نئے عہدیدران کو مبارک باد اور تہنیتی پیغامات بھجتے ہوئے کہا قیادت نے بہتین ٹیم کا انتخاب کیا امید کرتے ہیں کہ تمام عہدیداران فاونڈیشن کے لیے محنت اور لگن کے ساتھ کام جاری رکھیں گے ۔اور فاونڈیشن کو مزید ترقی دیں گے ۔آخر میں صدر وسیم حلیم خان نے کہا یہ واحد فاونڈیشن ہے جو بلا تخصیص غریب اور نادار کی لیے کام کر رہی ہے ۔اس میں ایک دو بندوں کا کام نھیں بلکہ پوری ٹیم کا کام ہے جو مل جل کر کام کر رہی ہے ۔ فاونڈیشن کے ممبر ہر شہر میں موجود ہیں بہترین ورکر ہیں جو اپنی جاب کے ساتھ ساتھ فاونڈیشن کا کام بھی کر رہے ہیں ۔سب ورکر مبارک باد کے مستحق ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جھنوں نے اعتماد کا اظہار ہم پر کیا ۔ہم فاونڈیشن کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہچنے دیں گےاور فاونڈیشن کے لیے دن رات ایمانداری اورلگن کے ساتھ کام جاری رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں