سعودی عرب میں معروف ادیبوں اور شاعروں پر مشتمل تخیل ادبی فورم کے زیر اہتمام سالانہ محفل مشاعرہ کا انعقاد 182

سعودی عرب میں معروف ادیبوں اور شاعروں پر مشتمل تخیل ادبی فورم کے زیر اہتمام سالانہ محفل مشاعرہ کا انعقاد

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب میں معروف ادیبوں اور شاعروں پر مشتمل تخیل ادبی فورم کے زیر اہتمام سالانہ محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان ، بحرین ، بھارت اور سعودی عرب کے شاعروں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے بھر پور شرکت کی.
سعودی عرب میں معروف ادیبوں اور شاعروں پر مشتمل تخیل ادبی فورم کے زیر اہتمام سالانہ محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان ، بحرین ، بھارت اور سعودی عرب کے شاعروں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے بھر پور شرکت کی.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کی مہمان خصوصی معروف شاعرہ ڈاکٹر شہناز مزمل اور اقبال قمر نے کہا کہ اردو زبان کے فروغ میں مشاعروں کی بڑی اہمیت رہی ہے دیارِ غیر میں اپنی تہذیب ثقافت اور اقدار کے احیاء اور اردو زبان کی ترویج کے لیے تخیل ادبی فورم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں.
فورم کے سر پرست اعلی منصور محبوب چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشاعروں کے ذریعے ثقافتی رشتوں کو مضبوط بنانے میں تخیل ادبی فورم ہمیشہ سے اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے مشاعرے وسیلہ علم آگہی اور ان کا انعقاد فروغ ادب کیلئے بہت ضروری ہے.
تقریب سے ، سید محسن رضا سمر ؛ صابر امانی ، ریاض شاہد ، راشد محمود ؛ فیصل اکرم ، شہباز صادق ، مانی عباسی ، یاسر یونس ، سلیم کاوش ، کامران ملک اور دیگر نے بھی مشاعرے میں اپنا اپنا کلام سنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی تقریب کے آخر میں تخیل ادبی فورم کی جانب سے محسن رضا اور ڈاکٹر شہناز مزمل کو یاد گاری شیلڈ بھی پیش کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں