Opponents leave dog on elderly woman due to previous feud in Jhang The victim was shifted to a nearby hospital for medical treatment. 168

جھنگ میں سابقہ رنجش کے باعث مخالفین نے بزرگ خاتون پر کتا چھوڑ دیا متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لیئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

جھنگ کے علاقہ موچیوالہ میں پولیس کانسٹیبل سیف اللہ کی والدہ گھر سے باہر نکلی تو ان کےمخالفین نے پرانی رنجش کے باعث بزرگ خاتون پر کتا چھوڑ دیا جس کے باعث وہ زخمی ہو گئی۔ متاثرہ خاتون کو فوری طبی امداد کے لیئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے پولیس نے نقشہ مضروبی کے بعد واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے پولیس ترجمان کا کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جائے گی اور ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا جائے گا اور اصل حقائق سامنے آنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں