ایک ہی دن سعودی ماں اور بیٹی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی
سٹاف رپورٹ
بیچلر کی ڈگری کے ساتھ گریجویشن کرنا بہت سے لوگوں کا خواب ہوتا ہے. لیکن کچھ لوگوں کے لئے یہ حقیقت ہوتی ہے۔ تاہم ، جب حقیقت کی بات ہو تو حوصلہ افزائی کرنی چایے.
سعودی عرب کی شقرہ یونیورسٹی میں 12 ویں بیچ سے سعودی ماں عیدۃ الرشیدی اور ان کی بیٹی اریج نے ایک ہی دن میں گریجویشن کرکے ایک نئی مثال قائم کی ہے.
العربیہ نیوز کے مطابق ان دونوں ماں بیٹی کے اس کارنامے پر سوشل میڈیا پر بہت چرچے ہیں.عیدۃ الرشیدی نے بتایا کہ ان کی پانچ بیٹیاں ہیں اور تین نواسے ہیں.
عیدۃ الرشیدی نے بتایا کہ یہ انکی زندگی کی خواہش تھی اور اس کو حقیت بنانے میں انہوں نے بہت محنت کی اور الله کا شکر ہے کہ اس نے کامیابی دی اور ڈگری مکمل کی ،ماں بیٹی گریجویشن کے دوران ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتی رہیں. عیدۃ الرشیدی نے بتایا کہ اپنی قوم کی خدمت کے لئے کام کرنے کے شعبے میں آگے بڑھنے کے لئے ، اور جدوجہد اور سربلندی کے سفر کو جاری رکھیں گی.
دونوں کا مزید کہنا تھا کہ خواب ہے کہ آگے مزید اعلی تعلیم بھی حاصل کریں.
