On the occasion of UAE National Day, a grand ceremony was organized by the whole team of Pakistan Muslim League-N UAE 182

یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کی پوری ٹیم کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا

رپورٹ : ایچ ایم فیاض بیورو چیف پنجاب (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کی پوری ٹیم کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی سمیت متحدہ عرب امارات کے مقامی افراد نے بھر پور شرکت کی پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای کے چئیرمن محمد غوث ،چوہدری عبدالعزیز کمبوہ،مہر مدثر رضا ،چوہدری عمر بشیر کمبوہ ،احمد فراز بن فیاض ،علیم کھوکھر ،چوہدری کاشف کمبوہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے یو اے ای کی قیادت اور مقامی لوگوں کو اس خوشی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے برادرانہ اسلامی تعلقات بے مثال اور لازوال ہیں مقررین کا کہنا تھا کہ وطن سے دور رہتے ہوئے ہمیں یہاں کے مقامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے دونوں اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی کمیونٹی کو پل کا کردار ادا کرنا چاہیے ایسے کسی بھی فعل سے دور رہنا ہوگاجو وطن عزیز پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے تقریب کے آخر میں متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسبت سے کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں