کوویڈ 19 پابندیوں کے بعد عید الاضحی کے موقع پر پاکستانی کیمونٹی کے مساجد میں رش ،چار چار متبی جماعتوں کا اہتمام کیا گیا مختلف مساجد، میں جرمن، ترکش، اور اردو زبانوں میں خطبہ کے ساتھ جماعتیں کراوئی گئی 227

کوویڈ 19 پابندیوں کے بعد عید الاضحی کے موقع پر پاکستانی کیمونٹی کے مساجد میں رش ،چار چار متبی جماعتوں کا اہتمام کیا گیا مختلف مساجد، میں جرمن، ترکش، اور اردو زبانوں میں خطبہ کے ساتھ جماعتیں کراوئی گئی

رپورٹ جرمنی. برلن مطیع اللہ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جرمنی بھر میں عیدالاضحی پھرجوش طریقے سے منائی گئی پاکستانی کمیونٹی کے مساجد میں پاکستانی ، ترکش، جرمن. افریقن اور دیگر ممالک کے مسلمانوں نے بغیر کسی رنگ ونسل کے نماز عید اداکی. جبکہ برلن بھر کے پاکستانی کمیونٹی کے مساجد میں جرمن اور اردو زبانوں میں خطبہ کا خصوصی اہتمام کیا گیا.
عیدالاضحی کے نماز ادا کرنے کے لیے انے والے نمازیوں کے لیے منہاج القران مسجد میں میاں عمران الحق ، جبکہ اسلامی تحریک کے بلال مسجد میں امیر خالد محمود، محمد عاصم، خارو نسیم. اور پاک محمد مسجد میں مبشرلون دیگر نے نمازوں کو مسجد میں انے خوش امدید کہا.
عید کے خطبے سے قبل درود شروع کیا گیاعیدین کی نماز مے شرکاءنے حج بیت اللہ کی یاد تازہ کرتے ہوئے درود کا زکر کیا. مختلف اوقات میں نماز عید ادا کی گئی بعد اجتماعی نماز ادائیگی، نمازیوں نے احترام کے ساتھ عید کا خطبہ سماعت کی، خطبے کے اختتام پر بغیر رنگ ونسل کے سارے مسلمان اپس میں گلے ملتے گئے اور ایک دوسرے کو عید مبارک دیتے نظر ائے۔
برلن کے مختلف مساجد میں بعد نماز عید مٹیھائیاں اور کھجوریں قہوہ ترکش چائے، نمازیوں میں تقسیم کی گئی جبکہ پاکستانی مساجد میں نمازیوں کے لیے حلوہ، لاہوری چننے کا ناشتہ کے انتظام کیا گیا اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی نےمیڈیا کو بتایاکہ عید کے اجتماعات پردیسوں کو اکھٹے رکھتے ہیں اورپاکستانی مساجد کیمونٹی کے اعزاز میں ناشتہ کا اہتمام مزا دوبالا کردیتے ہیں.
بلال مسجد کے امام اور اسلامی تحریک برلن کے امیر خالد محمود نے قربانی کی فضیلت بیان کی اور فلسطینیوں کشمیریوں، برماسمیت دیگر اسلامی ممالک میں مظلوم مسلمانوں کے لیے دعائیں کرائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں