وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے لئے بھر پور اقدامات 214

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر عید الاضحی کے ایام میں شہریوں کو بہتر سہولیات اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری

سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز مہم کے تحت 12جولائی سے خصوصی ہفتہ منایا جائے گاجس میں شجرکاری، عید الاضحی کے انتظامات اور کھیل کے گراونڈز بہتر کیے جائیں گے. کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایات جاری کردیں
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان میں پانچ جگہوں پر “میاواکی” طرز پر گھنی شجرکاری کی جائے گی جس کیلئے پی ایچ اے نے اقدامات شروع کر دیئے. محکمہ جنگلات کی زیر نگرانی چاروں اضلاع میں 12سے 18جولائی تک روزانہ کی بنیاد پر شجرکاری کی جائے گی. خدمت آپ کی دہلیز مہم کے تحت 15جولائی کو ڈیرہ غازیخان میں ترنمن، مظفرگڑھ میں رکھ خان پو راور لیہ میں 273چک میں وسیع پیمانے پر بیکوقت شجرکاری کی جائے گی.کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ خدمت مہم کے تحت مصدقہ سرگرمیوں کی تعداد بڑھائی جائے. عوامی شکایات کا سو فیصد ازالہ کیاجائے. کوئی بھی عوامی شکایت دی گئی 72گھنٹے کی حد سے کراس نہ ہو. کمشنر نے کہاکہ عید الاضحی میں آلائشوں کے بروقت ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے. مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد، کانگو سے بچاؤ کیلئے ا قدامات کیے جائیں. خدمت مہم کے تحت اتوار کو بھی سرگرمیاں ریکارڈ کی جائیں. صفائی، سیوریج کے معاملات معمول کے مطابق جاری رہیں گے. اجلاس میں بتایاگیاکہ خدمت مہم کے تحت ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں پانچویں ہفتے میں 29455سرگرمیاں ریکارڈ کی گئیں 184عوامی شکایات میں سے 162کی داد رسی کر دی گئی. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اوردیگر موجود تھے. مظفرگڑھ، لیہ کے ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین، اظفر ضیا اور دیگر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں